گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے ،ڈپٹی کمشنر

اتوار 24 مارچ 2024 16:30

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر گراں فروشی، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز تجاوزات کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گراں فروشی کے مرتکب 36 افراد پر 1 لاکھ 25 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1206مقامات پر انسپکشن کی،ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ رمضان المبارک کے مہینے میں قیمتوں کو اعتدال میں رکھنے کے لئے سبزی و فروٹ منڈیوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی ڈیمانڈ کے مطابق فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق قائم ایگریکلچر فیئر پرائس شاپ پر شہریوں کو اعلی معیار کے پھل، سبزیاں، دالیں، کھجور مارکیٹ سے 25 فی صد کم نرخوں پر مہیا کیا جارہے ہیں، گراں فروشی و ذخیر اندوزی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جائے گی، تاجر برادری روزانہ کی بنیاد پر اپنا اسٹاک ڈکلیئر کریں، ذخیرہ اندوزی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

\378

لالہ موسیٰ میں شائع ہونے والی مزید خبریں