لنڈی کوتل، نضمام سے پہلے قبائلی عوام کو حقو ق دینا چاہئے تھا، ایف سی آر سے بدتر قانون نافذ کیا گیا، الحاج شیر مت خان آفریدی

ریٹرننگ آفیسر این ای43میں الیکشن مہم کے دوران تر قیا تی کا موں اور پیسے خرچ کرنے کا نوٹس لیں بعض لوگ جھنڈے لگانے کی تیس ہزار روپے دیتے ہیں لیکن پھر بھی باشعور لوگوں انکی آفر مسترد کرتے ہیں، 23 جولائی کو جیت ہماری ہوگی،آزادامیدوار کاجلسہ سے خطاب

اتوار 8 جولائی 2018 20:40

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جولائی2018ء) انضمام سے پہلے قبائلی عوام کو حقو ق دینا چاہئے تھا، ایف سی آر سے بدتر قانون نافذ کیا گیا، ملاکنڈ کے عوام نے انضمام سے پہلے 73شرائط پیش کئے تھے لیکن قبائلی عوام کو کچھ دیئے بغیر انضمام کیا گیا، ریٹرننگ آفیسر حلقہ این ای43میں الیکشن مہم کے دوران تر قیا تی کا موں اور پیسے خرچ کرنے کا نوٹس لیں بعض لوگ جھنڈے لگانے کی تیس ہزار روپے دیتے ہیں لیکن پھر بھی باشعور لوگوں انکی آفر مسترد کرتے ہیں، 23 جولائی کو جیت ہماری ہوگی ،ان خیالات کا اظہارحلقہ این اے 43 کے آزاد امیدوار الحاج شیر مت خان آفریدی نے خیبر ذخہ خیل تکیہ کے مقام ایک بہت ہی بڑے عظیم الشان جلسے سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ وہ خدمت کی غرض سے میدان میں اترا ہے اور بڑے بڑے سرمایہ داروںسے ان کا مقابلہ ہے جنہوں نے کبھی قوم اور علاقے کی خدمت نہیں کی ہے 2018 الیکشن غریبوں اور سرمایہ داروں کے درمیان مقابلہ ہے جیت غریبوں کی ہوگی اور سرمایہ دار بری شکست سے دوچار ہونگے لیکن اب غریبوں کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا انہوں نے کہا کہ گز شتہ پندرہ سالوں سے غریب عوام کو مختلف حیلوں بہانوں سے دھوکے دیئے گئے ہیں اس بار کوئی کسی کو دھوکہ نہیں دے سکتا لیکن ان پندرہ سالوں میں کوئی تر قیا تی کام نہیں کیا گیا علاقے میں پانی ،بجلی ،صحت ،تعلیم سمیت تمام انفراسٹرکچر تباہ ہے لیکن پھر بھی یہ لوگ ووٹ لینے کیلئے آتے ہیں حلقہ کے عوام کو چاہئے کہ ان سابق ایم این ایز سے پوچھے کہ انہوں علاقے کی بہتری کیلئے کیا کام کیا ہے الحاج شیر مت خان نے اپنا منشور بیان کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے وہ علاقے میں تعلیم کی بہتری کیلئے کام کرینگے کیونکہ تعلیم کے بغیر انسان ادھورہ ہے اور حلقہ میں تعلیمی ایمرجنسی لگائیںگے جبکہ صحت کی بہتری کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرینگے پہلی فرصت میں ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی کو دور کرنے کیلئے کوشش کر ینگے اور دورا فتادہ علاقے جو بہت پسماندہ ہیں وہاںڈسپنسریوں میں ڈاکٹر اور تمام سہولیا ت مہیا کر ینگے اسی طرح علاقے میں نوجوان بہت زیا دہ بے روز گار ہیں روز گا رکیلئے مواقع پیدا کرینگے الحاج شیر مت خان نے کہا کہ25جولائی کو اسی جذبے سے گھروں سے نکل کر ان دھوکہ بازوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن کریں اور ایسی شکست سے دوچار کریں تاکہ وہ ساری عمر الیکشن لڑنے کیلئے کھڑے نہ ہو سکے آخر میں انہوں نے کہا کہ حلقہ میں بہت بڑے گھرانوں کی شمولیت کیلئے ان سے رابطے ہو رہے ہیں اور چند دنوں میں مخالفین کو اپنی شکست نظر آئے گی۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں