لنڈی کو تل،ریٹائرڈ صوبیدار شریف خان کا انصاف فراہمی کا مطالبہ

ہفتہ 12 جنوری 2019 18:43

لنڈی کو تل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) ریٹائرڈ صوبیدار شریف خان اور سوتر خان نیضلع خیبر لنڈی کوتل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ 1964سے لیکر 2018تک زمین کے تنازعہ میں چھ بار ہمارے حق میں فیصلہ ہوا جس کا سارا ریکارڈ میر چچا حاجی گلا جان شلمان کے ساتھ ہیں لیکن ابھی تک سرکاری فیصلوں پر کسی قسم کی عمل درآمد نہیں ہوا اس سلسلے میں گزشتہ کئی سالوں سے انتظامیہ کے آفیسرز کو آگاہ کر دیا گیا ہیں اور باقاعدہ کورٹ آرڈر بھی جاری ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ انصاف کی جائے اور ہمیں اپنا حق دلایا جائے انہوں نے کہا کہ مخالف فریق میرعلی شاہ اور قدر خان کے ساتھ ہر قسم کے جرگہ کے لئے تیار ہیں لہذا ہم اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل محمد عمران اور دیگر زمہ دار آفیسرز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارا زمینی تنازعہ کے حل کے لئے عملی اقدامات کریں اور ہمیں اپنا حق دلایا ۔

متعلقہ عنوان :

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں