تحریک انصاف ملک کے نوجوانوں کی پارٹی ہے، علی محمد خان

لنڈی کوتل ،تحریک انصاف این اے 44 کا ورکرز کنونشن کا انعقاد ، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

جمعرات 17 جنوری 2019 22:46

لنڈی کوتل۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع خیبر کے سینئر نائب صدر عبدالغنی افریدی کی جانب سے ان کی سربراہی میں این اے 44 کا ایک عظیم الشان ورکرز کنونشن نشتر ہال پشاور میں منعقد ہواجس میں pti کے مرکزی قائدین یوتھ ورکرز اور تمام مکاتب فکر کے لوگ بمعہ صحافی مدعو کیںتھے اس کنونشن کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر جناب علی محمد حان تھے کنونشن کا مقصد پاکستان کے سیاست میں یوتھ کو پروموٹ کرکے ان کی صلاحیتوں کو ملک کی ترقی میں استعمال کرنا اور حوصلہ افزائی کرنا تھا یہی نوجوان ملک کا مستقبل و اثاثہ ہے نوجوانوں کے محبوب رہنما و رول ماڈل ایک متحرک کارکن عبدالغنی آفریدی نے اپنے خطاب میں مہمانان گرامی کی آمد پر مسرت کا اظہار کیا اور سب کو آمد پر خوش امدید کہا اس موقع پر .پروگرام کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر علی محمد خان تھے مہمان خصوصی کے علاوہ سینٹر مومین حان افریدی ، ایم این اے گل ظفر حان ، سابقہ ایم این اے قیصر جمال آفریدی بھی شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر جناب علی محمد حان نے خطاب کے دوران کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اس ملک کے نوجوانوں کی پارٹی ہے اور اس پارٹی نے عملی طور پر یوت کے کردار کو اجاگر کرکیانکی حوصلہ افزائی کی ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی ائی کے چیئرمین اور وزیراعظم عمران خان نے اپنے بنیادی ایجنڈے میں یوت کو کافی مواقع فراہم کرکے عملی نمونہ پیش کیا ہی. پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مومین افریدی ،ایم این اے گل ظفر اور سابقہ ایم این اے قیصرجمال افریدی نے یوتھ کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ اور سابقہ ادوار میں زمین اور آسمان کا فرق نظر ارہا ہے کیونکہ عمران خان کے انقلابی اقدامات سے اج خواہ کوئی بھی میدان ہو، نوجوان اپنا عملی وقومی فریضہ باالحسن طریقے سے سرانجام دے رہا ہے پروگرام کے اختتام پر خیبرایجنسی کے سینئر نائب صدر عبدالغنی افریدی نے کہا کہ انشااللہ اس طرح کے پروگرامات سے نوجوان نسل کو انے کا مواقع ملیں گے اور اپنے پارٹی کے لیڈران کے سنگ ہر میدان میں یوتھ کو اگے لانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کرکے ملک وقوم کے لیے معاون ومددگار ثابت ہو کر تاریخ رقم کرینگے۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں