لنڈی کوتل میں مزیدتین افراد میں کورونا وائر س کی تصدیق ،تعداد چار ہو گئی

تینوں کو آئیسولیشن وارڈ منتقل کر دیا گیا ،کورونا وائرس سے تینوں متاثرہ افراد لاہور سے آئے تھے پہلے سے تینوں کو کورنٹین کر دئیے گئے تھے،محکمہ صحت

ہفتہ 4 اپریل 2020 18:05

لنڈی کوتل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) لنڈی کوتل میں مزید تین مریضوں میں کرونا وا،ْرس کی تصدیق ہونے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد چار ہوگئی، تینوں افراد لاہور سے ایک ساتھ لنڈی کوتل آئے تھے جسکے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر خیبر محمود اسلم وزیر نے میڈیا کو بتایا کہ ان کے گائوں کو کورنٹائن کیا گیا ہے ان کے مطابق تینوں افراد ایک ساتھ ایک گاڑی میں لاہور سے لنڈی کوتل آئے تھے جن میں زورنگ کا تعلق بازار ذخہ خیل ،تاج نبی پیروخیل جبکہ محمد حسن کا تعلق میرداد خیل شینواری سے ہیں جن کے گائوں کا لاک ڈائون کر دیا گیا ہے اسی طرح ضلع خیبر تحصیل لنڈی کوتل میںکروناوائرس کی کل کیسز کی چار ہو گئی ہے اسی سلسلے میں لنڈی کوتل بازار میں بھی لاک ڈائون مزید سخت کر دیا گیا ہے اور خیبر پولیس فورس کے اہلکار لائوڈ اسپیکر کے زریعے آگاہی پیغامات دے رہے ہیں واضح رہے تاج نبی پیروخیل اور محمدحسن میرداد خیل لاہور سے رحمت اللہ کیساتھ ایک ہی گاڑی میں آئے تھے ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں