طورخم دوسرے روز ہزاروں کی تعداد میں افغانیوںکو بغیر چیکنگ اور دستاویزات افغانستان جانے کی اجازت دی گئی

منگل 7 اپریل 2020 20:59

لنڈی کوتل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2020ء) پاک افغان بارڈر طورخم دوسرے روز ہزاروں کی تعداد میں افغانیوںکو مذید مشکلات اور تکالیف سے بچانے کی خاطر بغیر چیکنگ اور دستاویزات افغانستان جانے کی اجازت دی گئی ۔

(جاری ہے)

سیکورٹی ذرائع کے مطابق ہزاروں افغانی اپنے وطن چلے گئے ہجوم ختم ہونے کے بعد چیکنگ شروع کی اور پاسپورٹ اور ویزے کے بغیر کسی کو جانے کی اجازت نہیں تھی، بغیر دستاویزات کسی کو اجازت نہیں ہے،کورونا وائرس وباء سے نمٹنے کی خاطر پاک افغان بارڈر طورخم بند کیا تھا گزشتہ دوہفتوں پاکستان میں ہزاروں کی تعدا د میں افغان مسافر پھنس گئے جس کی وجہ سے افغان حکومت نے پاکستان سے درخواست کی کہ چار دن کیلئے افغانیوں کیلئے کھول دیں پاکستان حکومت نے درخواست قبول کرتے ہوئے خیر سگالی کے تحت گزشتہ روز سے چار دن کیلئے بارڈر کو کھول دیا گیا جبکہ یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ روزانہ ایک ہزار افغانی اپنے وطن جائینگے لیکن گز شتہ روز ہزاروں کی تعداد میں افغان باشندے طورخم پہنچ گئے بلکہ ہزاروں کی تعداد میں راستے میں مختلف چیک پوسٹوں پر روک دئیے گئے گزشتہ روز جب ایک ہزارافغانی افغانستان چلے تواس کے بعد بارڈر کو بند کر دیا گیا جسکی وجہ سے ہزاروں افغانی طورخم میں پھنس گئے او رراستے میں پھنسے بھی پیدل طورخم پہنچ گئے لنڈیکوتل کے فلاحی تنظیموں مذہبی تنظیموں سیاسی تنظیموں اور ممبر صوبائی اسمبلی الحاج شفیق شیر سمیت عام لوگوں نے ہزاروں افغانیوں کی بہترین طریقے سے مہمان نوازی کی اور رات کے کھانا اور رات گزارنے کیلئے اقدمات کئے جبکہ زیا دہ تر لنڈی کوتل عوام نے رات جاگ کر افغانیوں کے ساتھ گزارہ اور انکی مہمان نوازی کی جس پر افغان عوام نے عام لوگوں اور تنظیموں کا شکرایہ ادا کیا ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں