لنڈی کوتل، باچاخان چوک میں خیبر سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

پیر 27 جولائی 2020 20:11

لنڈ ی کو تل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جولائی2020ء) باچاخان چوک میں خیبر سیاسی اتحاد کے زیر اہتمام لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ ہوا جس میں خیبر سیاسی اتحاد کے کارکنان کے علاوہ لنڈی کوتل بازار کے تاجروں نے بھی شرکت کی احتجاجی مظاہرے میں خیبر سیاسی اتحاد کے صدر مفتی اعجاز شینواری جنرل سیکرٹری مراد حسین آفریدی سیداجان آفریدی مقتدر شاہ آفریدی قاری نظیم گل شینواری ذاکر آفریدی ،ساجد افریدی و دیگر نے خطاب کے دوران کہا کہ لنڈی کوتل کے غریب عوام پر طویل لوڈشیڈنگ مسلط کی گئی ہے جو سراسر ظلم و ناانصافی ہے کیونکہ بجلی کی عدم دستیابی سے سارے ٹیوب ویلز اور کنویں بند پڑے ہیں جس کے باعث پانی کے مسئلہ نے شدید صورت اختیا رکی ہے گرمی کی اس شدید حدت میں عوام بوند بوند کو تر س رہے ہیں انہوںنے حکومتی عہدیداران کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہاں کے منتخب نمائندے مسائل حل کرانے میں ناکام ہو چکے ہیں بلکہ وہ اپنے حلقے سے بے خبر ہیں ان کو کسی قسم کی دلچسپی نہیں ہے وہ اپنے علاقے کی نمائندگی کا حق ادا نہیں کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ لنڈی کوتل کے عوام پر مسلسل ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ایک طرف کہ طورخم بارڈر پر عید کی قربانی کیلئے دنبوں کو اجازت نہیں دی جاتی تو دوسری طرف بجلی کی طویل لوشیڈنگ نے لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے مقررین نے کہا کہ خیبر سیاسی اتحاد مل کر ان مسائل کے حل کیلئے احتجاجی تحریک کا اعلان کرینگے اور منتخب نمائندوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے ،مظاہرین نے ٹیسکو اور واپڈاکے خلاف نعرے بازی بھی کی ۔

لنڈی کوتل میں شائع ہونے والی مزید خبریں