لاڑکانہ ، نظر محلے مکینوں کا فیض محمد ککھرانی کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ

ہفتہ 27 جنوری 2018 19:46

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2018ء) نظر محلے مکینوں نے نوجوان فیض محمد ککھرانی کی گرفتاری کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر نوجوان کے ورثا کا کہنا تھا کہ نوجوان فیض محمد کو ڈکیتی کے مقدمے میں 10 ماہ سے سینٹرل جیل میں تھا جسے تین دن قبل آزاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام عائد کیا کہ تعلقہ تھانہ پولیس نے نوجوان فیض محمد کھکھرانی پر 3 کلو چرس رکھنے کا الزام عائد کرکے اسے گرفتار کرکے لاکپ کردیا ہے جو ظلم اور زیادتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان بیکری پر مزدوری کرکے بچوں کی کفالت کرتا تھا جسے بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے۔ مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی اور ایس ایس پی لاڑکانہ سے اپیل کی کہ نوجوان فیض محمد کھوکھر کو رہا کرکے گھر والوں میں چھائی پریشانی ختم کی جائے۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں