بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی نوڈیرو ہاؤس میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی

منگل 23 اکتوبر 2018 19:51

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2018ء) مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی نوڈیرو ہاؤس میں نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی، برسی کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا جس میں سابقہ صوبائی وزیر توقیر فاطمہ بھٹو، محمد پنھل لہر، عبدالفتاح بھٹو، خیر محمد شیخ، امینا ناریجو، شبیراں جوکھیو سمیت دیگر ضلع رہنماؤں نے شرکت کی۔

قرآن خوانی کے بعد لنگر عام تقسیم کیا گیا۔ بعد ازاں رہنماؤں نے مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی مزار گڑھی خدابخش بھٹو پر حاضری دے کر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور فاتح خوانی کی۔ اس موقعہ پر مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے پی پی پی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے ملک اور جمہوریت بچانے کے لئے اپنے گھر کو قربان کردیا مگر آمریت کے سامنے سر نہ جھکایا اور اپنے اصول پر ڈٹی رہی، انہوں نے ایم آر ڈی تحریک کے دوران تشدد کا شکار بھی رہی اور آمریت کے دور میں شدید مشکلات کا شکار رہیں، آج ہم جمہوریت کے بقائ کی خاطر قربانیاں دینے والی عظیم ہستی کو سلام پیش کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی جانب سے بیگم نصرت بھٹو کی ساتویں برسی کے موقع پر المرتضیٰ ہاؤس لاڑکانہ میں قرآن خوانی کرتے ہوئے لنگر تقسیم کیا گیا جس میں محمد رمضان رند، مختیار احمد بھٹو، آپا پروین چانڈیو، ولی محمد لاہوری، برکت علی میرانی، محراب بھٹو اور دیگر نے شرکت کی۔

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں