کچی آبادیوں کی تعمیرات نقشہ کے مطابق کی جائیں،مشیر برائے کچی آبادی سید نجمی عالم

اتوار 14 اپریل 2024 23:40

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اپریل2024ء) وزیراعلی سندھ کے مشیر برائے کچی آبادی سید نجمی عالم نے اپنے تین روزہ لاڑکانہ کے دورہ کے موقع پر پہلے روز انہوں نے محکمہ کچی آبادی لاڑکانہ کے افسران کو ہدایت کی کہ کچی آبادیوں کی تعمیرات ہر صورت نقشہ کے مطابق کی جائیں۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نجمی عالم نے علی آباد،لطیف آباد اور پرانا نظر محلہ کے دورے کے دوران تمام تر صورتحال کا مکمل جائزہ لیا اور افسران کو طلب کرکے بریفنگ حاصل کی۔

صوبائی مشیر نے افسران کو کچی آبادیوں میں بہتر سہولیات فراہم کرنے پر کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو دیگر امور بھی احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت دی۔اس موقع پر صوبائی مشیر نجمی عالم کے ہمراہ کوآرڈینیٹر مشیر وزیراعلی سندھ آغا سعید بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں