لاڑکانہ:دوردرازدیہاتوں میں لائیواسٹاک سے متعلق ہرممکن سہولیات دی جائیں، صوبائی مشیر برائے لائیو اسٹاک سید نجمی عالم

پیر 15 اپریل 2024 20:14

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2024ء) وزیراعلیٰ سندھ کے صوبائی مشیر برائے لائیو اسٹاک سید نجمی عالم نے اپنے تین روزہ لاڑکانہ کےدورے کے اختتامی روز محکمہ لائیو اسٹاک کے لاڑکانہ دفتر کا دورہ کیا اور ریجنل آفس لاڑکانہ کے دفتر میں منعقد اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سندھ کی تمام تحصیلوں کے نامزد ہاٹ اسپاٹس میں ویکسی نیشن کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ گاؤں کی سطح پر ویکسین کی افادیت جانچنے کیلئے موبائل لیبارٹریز قائم کی جائیں اور دور دراز دیہاتوں میں لائیواسٹاک سے متعلق ہر ممکن سہولیات دی جائیں اور دیہاتوں میں جانوروں کی ہسپتالوں کو فعال رکھیں تاکہ عوام فائدہ اٹھاسکیں۔انھوں نے تنبیہ کی کہ محکمہ مویشی اپنا تمام تر ریکارڈ رکھیں تاکہ کسی بھی وقت ضرورت پڑنے پر طلب کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ جانوروں میں نمکیاتی آمیزہ کی افادیت سے متعلق عوام کو آگاہی دی جائے اس لئے کہ نمکیاتی آمیزہ کا استعمال مویشیوں کی پیداواری صلاحیت بڑھاتا ہے۔مشیر نجمی عالم نے بریڈنگ آفس لاڑکانہ کا بھی دورہ کیا، جہاں پر انہوں نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی جی لائیو اسٹاک سے بریفنگ لی اور تمام جاری منصوبوں کا جائزہ لیا۔نجمی عالم نے سب سیکٹر لائیو اسٹاک لاڑکانہ کے دفتر بھی گئے، ڈپٹی ڈائریکٹر ہسبنڈری نے مشیر نجمی عالم کو سہولیات سے متعلق آگاہ کیا۔

صوبائی مشیر نجمی عالم نے محکمہ کی بریفنگ تمام جاری منصوبوں و عوامی سہولیات پر اظہار اطمینان کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سے بات کرکے محکمہ لائیو اسٹاک کی نئی عمارتوں کیلئے منظوری لیں گے اور وزیراعلیٰ سندھ کو دورے سے متعلق آگاہ کرکے تاخیر کا باعث بننے والے اسکیموں کو جلد فعال کرائیں گے۔ اس موقع پر مشیر نجمی عالم کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک اینیمل ہسبنڈری لاڑکانہ ڈاکٹر منصور علی جونیجو ، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو اسٹاک پروڈکشن السروسز لاڑکانہ ڈاکٹر رخسانہ منصور علی، ایڈیشنل ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری لاڑکانہ ڈاکٹر محمد اعظم بروہی ، ڈائریکٹر اینیمل ہسبنڈری سندھ حیدرآباد ڈاکٹر حزب اللہ بھٹو اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں