مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل نے ضلع لسبیلہ میں طول پکڑ لیا

پیر 15 اگست 2022 22:20

لسبیلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2022ء) مون سون بارشوں کے چوتھے اسپیل نے ضلع لسبیلہ میں طول پکڑ لیا ۔ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں میںگزشتہ روز بھی دن بھر وقفے وقفے سے بادل کہیں موسلادھار تو کہیں ہلکی و تیز بارش برساتے رہے ۔بارشوں کے سبب نشینی علاقے زیر آب آگئے اور حب ڈیم میں سطح آب میں مسلسل اضافہ ہونے کا سلسلہ جاری اور ڈیم کے اسپیل وے سے خارج ہونے والی پانی سیلابی شکل اختیار کرنے لگے ،حب انتظامیہ اور محکمہ ایری گیشن نے ایک مرتبہ پھر سے حب ندی میں اونچے درجے سیلابی ریلہ گزرنے کا الرٹ جاری کرکے ندی کنارے اور متصل آباد رہائشوں کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے ہدایت کردی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیا ت کی جانب سے بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید بارش برسانے والی مون سون کی چوتھے الرٹ جاری کر نے کے بعد گزشتہ تین دنوں سے ضلع لسبیلہ کے مختلف علاقوں ،بیلہ ،اوتھل ،وندر ،لاکھڑا ،کنراج ،گڈانی ،حب ،دریجی ،ساکران سمیت دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے کہیں موسلادھار تو کہیں تیز و ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

موسلاد بارشوں کے سبب ندی نالوں میں طغیانی اور سیلابی ریلے گزر نے کے سبب پہلے سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہو گیا ادھر حب شہر اور مضافاتی علاقوں میں گزشتہ رو زہونے والی موسلادھار بارشوں کے باعث نشینی علاقے زیر آب آگئے اور بارش شروع ہوتے ہی Kالیکٹرک کا ناقص نیٹ ورک ایک مرتبہ سے جواب دے گیا پورے شہر کے بجلی گل ہو گئی کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بحال نہ ہو سکی اور حب کے پوش علاقے تالا ب کا منظر پیش کرنے لگے دوسری جانب حب ڈیم کے کی جمنٹ ایریا اور دریجی ،سارونہ سمیت پہاڑی سلسلوں میں موسلادھار بارشوں کے بعد ندی نالوں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو گئی اور سیلابی ریلے تیزی سے حب ڈیم میں داخل ہونے سے ڈیم کا سطح آب میں بھی مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔

اس حوالے سے حب انتظامیہ اور محکمہ ایری گیش ڈیپارٹمنٹ نے حب ڈیم سے ایک کیوسک سے زائد پانی خراج ہونے کا الرٹ جاری کرتے ہوئے حب ندی کنارے و متصل آبادیوںکے رہائشی کو فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں