بیلہ میں بجلی کے ستائے ہوئے شہری اور زمیندار سڑکوں پر نکل آئے

ہفتہ 21 مئی 2022 20:03

اوتھل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2022ء) بیلہ میں بجلی کے ستائے ہوئے شہری اور زمیندار سڑکوں پر نکل آئے، بجلی کی کئی گھنٹوں کی بندش سے شہریوں کا پارہ بھی ہائی ہوگیا بجلی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف کئی گھنٹوں سے بیلہ کراس کے مقام پر احتجاجاً آر سی ڈی روڈ بلاک، گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہے ،شدید گرمی میں پھنسے مسافروں جو پریشانی سامنا ہے۔

شہر میں پینے کے پانی کی فراہمی بھی معطل،تفصیلات کے مطابق تاریخی شہر بیلہ میں بجلی کے ستائے ہوئے شہری اور زمیندار سڑکوں پر نکل آئے، بجلی کی کئی گھنٹوں کی بندش اور شدید گرمی کے باعث شہریوں کا پارہ بھی ہائی ہوگیا بجلی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ کے خلاف شہریوں اور زمینداروں نے بیلہ سے 2 کلو میٹر دور بیلہ کراس کے مقام پر احتجاجاً آر سی ڈی شاہراہِ کو بلاک کردیا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں کراچی سے کوئٹہ اور اندرون بلوچستان جانے اور آنے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ،شدید گرمی اور حبس میں پھنسے مسافروں کو پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کے مطابق "کے الیکٹر ک" کی گزشتہ تین دنوں سے بیلہ میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ سے زندگی اجیرن کردی ہے۔قیامت خیز گرمی جب کہ پارہ 50 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو رہا ہے ایسے میں بجلی کی بندش نے اسے دو آتشہ بنا دیا۔

شہریوں کے مطابق نہ رات کو سکون نہ دن کو چین،جب کہ بجلی کی بندش کے باعث پینے کے پانی کی فراہمی بھی معطل ہے۔ علاوہ ازیں زمینداروں نے بھی کھڑی فصلوں کو پانی نہ ملنے کے نتیجے میں فصلوں کو نقصان کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔کئی گھنٹوں کی بندش کے بعد انتظامیہ سے مذاکرات کے بعد مین شاہراہ کو کھول دیا گیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں