حب،بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے مشرقی بائی پاس حب کے مقام پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 3افراد کو کچل ڈالا

ہفتہ 28 مئی 2022 22:37

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مئی2022ء) بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کے علاقے مشرقی بائی پاس حب کے مقام پر تیز رفتار واٹر ٹینکر نے 3افراد کو کچل ڈالا جس میں2خواتین موقع پر جاں جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ایدھی ذرائع کے مطابق حب شہر کے قریب مشرق بائی پاس کے مقام پر واٹر ٹینکر کی ٹکر سے دوخواتین راہگیر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ایک نوجوان زخمی ہوگیا جاں بحق اور زخمی کو جام غلام قادر گورنمنٹ ہسپتال حب منتقل کردیا گیا جہاں پر جاں بحق خواتین کی شناخت 30سالہ سمانی زوجہ جمن 32سالہ نسیمہ زوجہ نزیر جبکہ زخمی18 سالہ علی ولد جمن کو طبی امداد کی فراہمی کے کراچی ریفر کردیا پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعشیں ورثاکے حوالے کردیا پولیس کے مطابق واٹر ٹینکر کو تحول میں لیکر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا۔

لسبیلہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں