لودھراں،حکومت پنجاب تحصیل دنیا پور سے گندم خریداری کرے گی،ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر

بدھ 24 اپریل 2019 18:52

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر عبدالماجد خاں نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صرف تحصیل دنیا پور سے گندم خریداری کرے گی جس کے لئے ہد ف56ہزار 910میٹرک ٹن مقر ر کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ضلع میں ایک لاکھ 16ہزار سے زائد اے کلاس جیوٹ اور3لاکھ79ہزار سے زائد بی پی باردانہ بھی موجود ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایاکہ مزید161گانٹھ کی تصدیق بھی ہو چکی ہے اور مقررہ تاریخ کو باردانہ کی تقسیم شروع ہو جائے گی۔

انہوں نے مزیدکہاکہ خریداری کیلئے پانچ مراکز بنائے گئے ہیں جن میں دنیا پور سنٹر سے 17ہزار میٹرک ٹن کا ہدف مقرر ہے جبکہ جلہ آرائیں 12ہزار ، اڈا ذخیرہ 19ہزار910، قطب پور سے 9ہزار اور چٹ نہر سے 9ہزار میٹرک ٹن گندم کے حصول کا ہدف پورا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں