لودھراں کے مدرسے میں دھواں بھرنے سے 23 طلبہ بے ہوش

منگل 28 دسمبر 2021 22:55

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2021ء) لودھراں کے مدرسے میں 23 طلبہ بیہوش ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق بجلی نہ ہونیکی وجہ سے مدرسے میں جنریٹر استعمال کیا جا رہا تھا، دھواں کمرے میں بھرنے سے طلبہ کی حالت غیرہوگئی۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام نے بتایا کہ 15 طلبہ کوموقع پر طبی امداد دی گئی ،8 کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔حکام کے مطابق طلبہ کی حالت خطرے سے باہر ہے جبکہ بے ہوش ہونے والوں کی عمریں 10 سے 15 سال کے درمیان ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں