جہانگیرترین کا لودھراں کے 100 معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز کا عطیہ

جمعرات 1 فروری 2024 22:17

جہانگیرترین کا لودھراں کے 100 معذور افراد کیلئے وہیل چیئرز کا عطیہ
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 فروری2024ء) استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر خان ترین کا احسن اقدام، جہانگیر ترین نے لودھراں کے 100 معذور افراد کو وہیل چیئرز عطیہ کر دیں۔

(جاری ہے)

معذور افراد نے جہانگیر خان ترین کا شکریہ ادا کیا، جہانگیر ترین نے لودھراں میں 4 ویمن ووکیشنل ٹریننگ سنٹرز بنانے کا بھی اعلان کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں، مجھے آج ان سے مل کر بہت خوشی ہو رہی ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ مستحق لوگوں کا خیال کرنا میں اپنا فرض سمجھتا ہوں، میں جو بھی کام کر رہا ہوں اللہ کے حکم اور اللہ کی مدد سے کر رہا ہوں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں