لودھراں،زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نے بھابی کا سر مونڈھ دیا

مقدمہ درج ،خاتون کے شوہر اور دونوں دیوروں کو گرفتار کرلیا،پولیس

جمعرات 29 فروری 2024 23:15

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2024ء) لودھراں کے علاقے باہمنی والا میں زمین نام نہ کرنے پر دیوروں نے بھابی کا سر مونڈھ دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے خاتون کے شوہر اور دونوں دیوروں کو گرفتار کرلیا۔متاثرہ خاتون کی والدہ کا کہنا ہے کہ داماد نے شادی کے وقت ایک کنال زمین میری بیٹی کے نام کی تھی، 10سال سے میری بیٹی کے کوئی اولاد نہیں ہوئی۔والدہ کا کہنا ہے کہ میرا داماد اور اس کے بھائی میری بیٹی سے زمین واپس اپنے نام کروانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں