
ملک کو صدارتی نظام کے جانب لیجانے کی کوشش ہو رہی ہے ،سردار محمد یعقوب خان ناصر
پیٹرول کی مصنوعات میں ایک مرتبہ پھر 3 روپے کا اضافہ کر کے عوام پر ایٹم بم گرا دیا گیا ، رہنماء (ن) لیگ بلوچستان
اتوار 16 جنوری 2022 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس بات میں حقیقت ہے کہ اپوزیشن ایک پیج پر نہیں ہے جس سے حکومت کو وقت اور موقع مل رہا ہے اپوزیشن کو اپنے تمام تر اندرونی اختلافات کو ایک طرف رکھتے ہوئے عمران خان حکومت کے خلاف ایک نقاتی ایجنڈے پر اتفاق پیدا ککرنا ہوگا انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی سے منی بجٹ اور اسٹیٹ بنک ترمیمی بلز کی منظوری قابل افسوس بات ہے منی بجٹ کے فوری بعد پیٹرل کی قیمتوں میں اضافہ کرنا ہمارے سمجھ سے بالاتر ہے انہوں نے کہا کہ عوام ایک مرتبہ پھر 350 ارب کے ٹیکسیز لگا دیئے گئے جس سے عوام مہنگائی تلے دب گئے ہیں انہوں نے کہا کہ سب کچھ ائی ایم ایف کے کہنے پر کیا جارہا ہے اسٹیٹ بنک اب براہ راست ائی ایم ایف کے پاس چلا گیا جس سے ہمارے ملک کی آزادی و خودمختیاری کو سلیکٹیڈ وزیر اعظم نے گروی کر کے رکھ دیا انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بنک کا گورنر اور ہمارے سارے وزیر خزانہ ائی ایم ایف کے ملازمین رہ چکے ہیں ہمارے ملک کے خلاف سازشوں کا ناکام بنانے کا وقت اچکا ہے اگر ہم نے بیرونی آقاوں کے اشاروں پر چلنے والے حکمرانوں کا راستہ نہ روکھا تو ملک کی سلامتی کو شدید نقصان پہنچنے گا انہوں نے کہا کہ ملک میں بجلی میں کے فی یونٹ نرخوں میں ساڑے چار روپے کا اضافہ ظالمانہ اقدام ہے انہوں نے کہا کہ بلز کی منظوری میں پی ٹی ائی کے اراکین اسمبلی کے ساتھ اتحادی جماعتوں کو بھی قوم کے سامنے جوابدہ ہونا پڑیگا انہوں نے کہا کہ حکومتی اور اتحادی بنچیز سب قصوروار ہیں اپوزیشن نے بھر پور کوشش کی لیکن اگر اتحادی حکومت کا ساتھ نہ دیتے اور اپنے ضمیر کے مطابق ووٹ دیتے تو شائد غیر قانونی اور ظالمانہ بلز کو ہم روکھ سکتے تھے انہوں نے کہا کہ حکومت جاتے جاتے ملک کو ائی ایم ایف کے ہاں گروی رکھنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ 25جنوری کو پی ڈی ایم کے اہم سربراہی اجلاس میں میاں نواز شریف کی وطن واپسی تحریک عدم اعتماد اور 23 مارچ کے مہنگائی مارچ پر غور اور اہم فیصلے کیئے جائینگے انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہٹانے کیلئے ہر حربہ استعمال کرکے نااہل ترین حکومت کا سمندر برد کرنے میں ضرور کامیاب ہوجائینگے انہوں نے کہا کہ قوم مہنگائی کے عفریت سے نکلنے کیلئے ہماری تحریک کا ہر سطح پر ساتھ دیں سردار اختر مینگل اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات خوش آئند ہے ہم پی پی اور اے این پی کی قیادت کو بھی قائل کرنے کی بھر پور کوشش کررہے ہیں کہ وہ 23 مارچ کو ہمارے ساتھ تحریک میں شامل ہوکر حکومت کے خاتمے میں پی ڈی ایم کا ساتھ دیں ۔
متعلقہ عنوان :
لورالائی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
لورالائی سے متعلقہ
لورالائی خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
سی ٹی ڈی کی کارروائی، صدر دھماکے کا مرکزی ملزم ساتھی سمیت ہلاک ہوگیا
-
آرٹیکل63 اے کی تشریح :حمزہ شہبازکی وزارت اعلی خطرے میں ہے‘دوبارہ رائے شماری میں ووٹ پورے کرنا مشکل ہونگے. سیاسی مبصرین
-
کچھ شعبوں میں اصلاحات کے بعد ہی انتخابی میدان میں اترا جائے گا‘انتخابی اصلاحات میں کتنا وقت لگتا ہے اس بارے میں قبل از وقت کوئی بات نہیں کہی جا سکتی.مولانا فضل الرحمان
-
آرٹیکل 63 اے کی تشریح سے متعلق سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے پر آئینی ماہرین کی رائے منقسم
-
حکومتی اتحاد میں دراڑیں نون لیگ ‘پیپلزپارٹی‘ایم کیوایم اور جے یوآئی(ف)منظرنامے پر باقی جماعتیں لاتعلق‘مخلوط حکومت کی تین بڑی جماعتیں بھی” اونرشپ“ لینے پر آمادہ نہیں اقتدار میں رہنے کی صورت میں ..
-
وفاقی کابینہ نے نیب قوانین میں ترمیم کیلئے وفاقی وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دیدی
-
لاہور: اورنج لائن ٹرین کے قرض کی واپسی کی مد میں پہلی قسط میں 1 ارب روپے کا اضافہ
-
حکومت کا چیئرمین نیب جاوید اقبال کو ہٹانے کا فیصلہ
-
پی ٹی آئی منحرف اراکین نااہلی کیس، الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا،(کل)سنایا جائیگا
-
تحریک انصاف کے منحرف اراکین واپسی کے لیے رابطے کررہے ہیں. ہارون الرشید کا انکشاف
-
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے یورپی یونین کے اعلی اختیاراتی وفد کی ملاقات
-
سندھ میں امن امان کی صورتحال بدتر ہوتی جارہی ہے،حلیم عادل شیخ
مزید خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2022, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.