ٓ ظہور آغا کے دورہ لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کے اچھے نتائج برآمد ہونگے، تیمور خان کاکڑ

اتوار 21 نومبر 2021 18:10

/ لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 نومبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف شمالی بلوچستان کے ترجمان تیمور خان کاکڑ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر وفاق کی علامت ہے اور بلوچستان کے موجودہ گورنر نہ صرف عوامی گورنر ہے بلکہ تحریک انصاف کے بانی رہنما بھی ہیں گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کے دورہ لورالائی اور قلعہ سیف اللہ کے بہت جلد اچھے نتائج برآمد ہونگے۔

گورنر بلوچستان کے حالیہ دورے میں جن مسائل کو اجاگر کیا انہوں نے فوری طور پر حل کرنے احکامات دئیے لورالائی کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہسپتال کے لیے ٹراماسینٹر،ایک عدد جدیدترین ایمبولینس کے ساتھ ساتھ ادویات کے کوٹے میں بھی اضافے کا اعلان کیا اور سٹاف کی کمی کو بھی دور کرنے کی کوشش کریں گے۔

(جاری ہے)

لورالائی یونیورسٹی میں کلریکل سٹاف کے ساتھ کلاس فور کے اسامیوں پر بھی مقامی لوگوں کو بھرتی کیا جائے گا۔

لورالائی کے دور دراز دیہاتوں کو بھی بجلی پہنچائیں گے۔ سپیرہ راغہ روڈ کے لیے بھی فوری طور پر فنڈز فراہم کرنے کے لیے وفاقی حکومت سے بات کرینگے جنوبی بلوچستان کے طرز پر شمالی بلوچستان کے لیے بھی سات سو ارب روپے کے پیکج کی بات بھی وزیراعظم عمران خان سے ہوئی ہے اور بہت جلد شمالی بلوچستان کے لوگوں کی احساس محرومی ختم ہو جائیگی۔ لورالائی، موسی خیل، دکی، اور قلعہ سیف اللہ کو بیلن ٹری سونامی کے پروجیکٹ میں شامل کیے جارہے ہیں اس پروجیکٹ کے تحت ان علاقوں میں زیتون کے درخت لگائیں جائیں گے جسے نہ صرف لوگوں ذرائع آمدن میں اضافہ ہوگا بلکہ پانی کا بے دریغ استعمال میں بھی کمی آئیگی۔

قلعہ سیف اللہ کے عوام کے پرزور مطالبے پر نئی یونیورسٹی کا اعلان کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں زمین کی فراہمی کی فوری ضرورت ہے۔ مسلم باغ کے لیبر ہسپتال کو فوری بحال کرنے کے احکامات دئیے ژوب ڈی آئی خان روڈ پر حادثات میں کمی لانے کے لیے نیشنل ہائی وے پولیس کو تعینات کرنے کی یقین دہانی کرائی قلعہ سیف اللہ میں نئے ڈیمز تعمیر کریں گے۔انہوں نے مزید اپنے بیان میں کہا کہ بہت جلد گورنر بلوچستان کو شمالی بلوچستان کے تمام اضلاع کے دورے کرائیں گے اور لوگوں کے احساس محرومی ختم کرنے کی کوشش کریں گے

لورالائی میں شائع ہونے والی مزید خبریں