عمران خان! ہمیں اردو سکھانے کی بجائے اپنے بچوں کو اردو بولنا سکھا دو، بلاول بھٹو

ساڑھے تین سال بعد جب کہنے کو کچھ نہیں تو میری ٹوٹی پھوٹی اردو پر تنقید کرتا ہے، اردو ہماری قومی زبان ہے، ہم سب چاہتے اچھی اردو سیکھیں اور بولیں، ملک میں ہر زبان بولنے والے کی عزت کرتے ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی کا خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 23 مارچ 2022 18:08

عمران خان! ہمیں اردو سکھانے کی بجائے اپنے بچوں کو اردو بولنا سکھا دو، بلاول بھٹو
مالاکنڈ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 مارچ 2022ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران! ہمیں اردو سکھانے کی بجائے اپنے بچوں کو اردو بولنا سکھا دو، ساڑھے تین سال بعد جب کہنے کو کچھ نہیں تو میری ٹوٹی پھوٹی اردو پر تنقید کرتا ہے، اردو ہماری قومی زبان ہے، ہم سب چاہتے اچھی اردو سیکھیں اور بولیں، ملک میں ہر زبان بولنے والے کی عزت کرتے ہیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مالاکنڈ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مالاکنڈ کے عوام سے ہمارا تین نسلوں کا رشتہ ہے، گزشتہ تین نسلوں سے یہاں کے عوام کے خدمت کررہے ہیں، قائد عوام نے  یہاں پر ٹیکس فری زون قائم کیا، قائد عوام نے پاکستان کی قسمت بدلی، شہید بی بی نے  لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام شروع کیا تھا، شہید بےنظیر بھٹو نے عوام کی خدمت کی، شہید بی بی نے نوجوانوں کوروزگارکےمواقع فراہم کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم وقت کے ظالم کا مقابلہ کررہے ہیں، پہلے دن سے کٹھ پتلی اورسلیکٹڈ کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم اس غیرجمہوری شخص کا مقابلہ جمہوری طریقے سے کریں گے، ہم کوئی غیرجمہوری طریقہ استعمال نہیں کریں گے، میں گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکٹاوں گا، میں کالا کوٹ پہن کر عدالت نہیں جاوں گا، ہم ایمپائر کی انگلی کا جواب ووٹ کی انگلی سے دیں گے، عمران خان بزدل ہے مقابلے سے بھاگ رہے ہیں، ہمیں چوہے کہنے والے خود بھاگ رہے ہیں،عمران خان غیرت ہے تو مقابلہ کرو، بزدل گالی دیتا ہے اور بھاگتا ہے، آئین کہتا ہے کہ 14روز میں اجلاس بلانا ہوتا ہے، سیشن سے بھاگنے کیلئے یہ آئین توڑ بیٹھے ہیں، یہ اسپیکر کو آرٹیکل 6 میں پھنسا رہے ہیں، ان کی حکومت کو تین سال گزرچکے ہیں، لیکن ان کے پاس کہنے کو کچھ نہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ وزیراعظم ہو کر ہمیں اردو سکھانے کی کوشش کررہے ہیں، اردو ہماری قومی زبان ہے ہم چاہتے ہیں کہ اردو سیکھیں، اس ملک میں بہت سی زبانیں بولی جاتی ہیں، ہم سب زبانوں کی عزت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ جو سازش سازش کی بات کرتے ہیں یہ خود ایک سازش ہیں، ان کی نیپیاں تبدیل کرتے کرتے انہیں اقتدار تک پہنچایا گیا، ہم عوام کیلئے محنت اور جدوجہد کررہے ہیں۔

سلیکٹڈ کو نکالنے کیلئے غیرجمہوری ہتھیار استعمال نہیں کروں گا، کسی ادارے پر حملہ نہیں کرسکتا، میں کالاکوٹ پہن کر عدالت نہیں جاؤں گا، گیٹ نمبر 4 کو نہیں کھٹکھٹاؤں گا، قائد عوام نے سکھایا طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں، اسی طاقت سے کٹھ پتلی کو بھگائیں گے، ہم نے کوشش کی کہ پوری اپوزیشن کو ایک پیج پر لایا جائے، میں مبارکباد دیتا ہوں کہ پاکستان کے عوام کامیاب ہوچکے ہیں عمران خان اپنی اکثریت کھوچکا ہے، عمران کا حکومت ختم ہوچکا ہے، عمران سابق وزیراعظم بن چکا ہے، عمران بزدل ہے ، مقابلے سے بھاگ رہا ہے، ہمیں چوہا کہنے والا خود بھاگ رہا ہے، یہ کہاں کا خان ہے، خان تو عزت اور غیرت والے اور بہادر ہوتے ہیں۔

یہ فنی گالہ اور بنی گالہ کا خان ہوسکتا ہے۔ غیرت ہے تو مقابلہ کرو۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ساڑھے تین سال گزر گئے لیکن اس کے پاس کچھ کہنے کو نہیں ہے۔میری ٹوٹی پھوٹی اردو پر تنقید کرتا ہے ، یہ وزیراعظم ہوکرہمیں اردو سکھانے کی کوشش کررہا ہے،وزیراعظم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اردو ہماری قومی زبان ہے، ہم سب چاہتے ہیں اردو سیکھیں اور اچھے انداز میں بولیں۔

ملک میں بہت ساری زبانیں بولی جاتی ہیں، پشتو بولنے والے بھی اتنے ہی پاکستانی ہیں جتنے اردو بولنے والے ہیں، ہم ملک میں ہر زبان بولنے والے کی عزت کرتے ہیں، آپ ہمیں اردو سکھانے کی بجائے اپنے بچوں کو اردو بولنا سکھا دو،مولانا فضل الرحمان کو ڈیزل کہتا ہے کیونکہ گالی دینا ہارے بندے کی نشانی ہے، ساڑھے تین سال بعد کہتا کہ میں ٹماٹر اور آلو کی قیمتوں پر توجہ دینے کیلئے وزیراعظم نہیں بنا۔

مالاکنڈ میں شائع ہونے والی مزید خبریں