منڈی بہاؤالدین میں قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ

پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر بیٹی اپنی ماں کو قتل کر کے فرار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 اگست 2021 21:30

منڈی بہاؤالدین میں قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ
منڈی بہاؤالدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2021ء) منڈی بہاؤالدین میں قتل کا انتہائی دلخراش واقعہ، پسند کی شادی کی اجازت نہ دینے پر بیٹی اپنی ماں کو قتل کر کے فرار۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آنے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق رشتے کے تنازعے پر بیٹی نے اپنی ہی سگی ماں کو قتل کرنے سے گریز نہ کیا۔

ضلعی پولیس کے مطابق بیٹی کے ہاتھوں ماں کے قتل کا واقعہ منڈی بہاؤالدین کے علاقے قادر آباد میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق واقعے کی تفتیش جاری ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق قاتل لڑکی پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی تاہم اپنی ماں کو راضی نہ کر سکی۔ ماں کے مسلسل انکار کی وجہ سے لڑکی نے انتہائی قدم اٹھاتے ہوئے فائرنگ کر کے اپنی ماں کو قتل کر دیا اور پھر گھر سے فرار بھی ہوگئی۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھا کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے جبکہ مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم بھی کروایا جا رہا ہے۔ پولیس کے مطابق تاحال ملزمہ کو گرفتار نہیں کیا جا سکا، ملزمہ کی مسلسل تلاش جاری ہے، جلد گرفتاری عمل میں آئے گی۔

منڈی بہاؤالدین میں شائع ہونے والی مزید خبریں