ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 3 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ 23 اپریل سے شروع ہو گی

جمعہ 19 اپریل 2024 16:44

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2024ء) ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کے آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام 3 روزہ بین الاقوامی ورکشاپ 23 اپریل سے شروع ہو گی۔’ بلڈنگ فیسیڈ‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی ورکشاپ کے چیف گیسٹ پاکستان کونسل آف آرکیٹکٹس اینڈ ٹاؤن پلانرز کے چیئرمین عارف چنگیزی ہوں گے جبکہ ملک کی دیگر یونیورسٹیوں اور اداروں سے تعلق رکھنے والے ماہرین تعمیرات سمیت کینیڈا، جمہوریہ چیک، ملائشیا اور ترکی کے آرکیٹکٹ انٹرنیشل سپیکر کے حیثیت سے شرکت کریں گے۔

آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ اور ورکشاپ کے چیف آرگنائرز میر ولی شاہ نے اس حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ورکشاپ صوبے میں اپنی نوعیت کی پہلی ورکشاپ ہے جس میں بین الاقوامی ماہرین شرکت کریں گے اور آرکیٹکچر کے میدان میں عالمی سطح پر ہونے والی تبدیلیوں، جدت، ٹیکنالوجی کے استعمال اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ معلومات طلبا و طالبات کو فراہم کریں گے. انہوں نے کہا کہ تین روزہ ورکشاپ سے یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کو آرکیٹکچر کے شعبے میں ہونے والی جدت اور تبدیلیوں کے بارے میں وسیع معلومات کا حصول ممکن ہو سکے گا، جس سے انہیں مستقبل میں اپنے لئے موزوں شعبے کے انتخاب میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کے کوآرڈینیٹرز میں آرکیٹکچر ڈیپارٹمنٹ کے ایسوسی ایٹ پروفیسر وقار خٹک، لیکچرار عدنان انور، افتخار علی اور فاطمہ فرید شامل ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں