مانسہرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

بدھ 17 اپریل 2024 17:21

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2024ء) مانسہرہ پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ بٹل کی پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے اور ہوائی فائرنگ کرنے والے چھترپلین کے رہائشی راشد اور اختر نواز کو گرفتار کر لیا۔دونوں ملزمان کے خلاف اسلحہ آرڈیننس اور فائرنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔واضح رہے کہ ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات کی روشنی میں منشیات فروشوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

مانسہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں