موجودہ حالات میں وفاقی منی بجٹ اچھااورمتوان بجٹ ہے،افتخارمشوانی

بدھ 19 ستمبر 2018 22:29

مردان ۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی کے 54کے ایم پیاے افتخار علی مشوانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے موجودہ معاشی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے وزیر خزانہ اسد عمر نے ایک اچھا اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کچھ فیصلے سخت کئے گئے ہیں ،لیکن اگر آج سخت اور مشکل فیصلے نہیں کی گئے تو کل بہت سے مشکلات کا سامنہ کرنا پڑیگا یہ مشکل وقت بھی ختم ہو جا ئے گا سابقہ حکومتوں نے جو لوٹ مار مچھائی اور جس نے بے دردی سے ملک کے خزانے پر اپنے خاندانوں سمیت عیاشیاں کیں اور ملک کو 30ہزار ارب کا مقروض کیا انہوں نے مزید کہا کہ ملک بھر کے کا رو باری حلقے پہلی بار بجٹ سے خوش ہیں ۔

بر آمدات انشاء اللہ بڑھیںگی جو پچھلے پانچھ سال سے کم ہو رہی تھی۔ وزیر اعظم عمران خان کی سر براہی میں ملک میں انصاف اور میرٹ کی حکو مت قائم ہوئی ہے ۔عمران خان ملک سے کرپشن اور اقرباء پر وری کا خاتمہ کرکے انصاف پر مبنی ایک شفاف نظام کے قیام کے لئے کو شاں ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کا ساتھ رہا تو جلد ہی ملک میں مثبت تبدیلی لا کر عوام اور ملک کی تقدیر بدلی جا ئیگی۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں