مردان، غیر رجسٹر بڑی و چھوٹی گاڑیوں، تیز رفتار، رکشہ، لوڈرز، موٹر سائیکلز کیخلاف کریک ڈاؤن

پیر 11 اکتوبر 2021 22:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اکتوبر2021ء)ضلع مردان کے تمام غیر رجسٹرڈ گاڑی/ موٹرسائیکل مالکان کو آگاہ کیاگیاہے کہ یکم اکتوبر 2021 سے محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول کی جانب سے غیر رجسٹر بڑی و چھوٹی گاڑیوں/ تیز رفتار، رکشہ، لوڈرز، موٹر سائیکلز کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایسے تمام غیر رجسٹرڈ شاول، ایکسیویٹر، ڈمپر و دیگر بڑی گاڑیوں/ موٹر سائیکلوں کے مالکان جلد از جلد اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول سے کروالیں بصورت دیگر محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ بھاری جرمانے بھی عائد کریگا اس لئے مذکورہ گاڑیوں کے مالکان قانون کی پاسداری کرتے ہوئے کسی بھی قانونی کاروائی سے بچنے کیلئے اپنی گاڑیوں کی رجسٹریشن جلدازجلد کروائیں۔

مردان میں شائع ہونے والی مزید خبریں