، خواتین کی مخصوص نشست پر ایک با اثر شخصیت کی بھانجی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعدان کی بہن کو ٹکٹ جاری کیا گیا

پارٹی قیادت سے اس نا انصافی کا نوٹس لینے کی اپیل ،مشتاق مینگل

منگل 19 مارچ 2024 22:40

مستونگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی مستونگ کے رہنمامشتاق مینگل نے ایک بیان میں پارٹی کے اندر با اثر شخصیات کی اجارہ داری کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹ میں بلوچستان سے خواتین کی مخصوص نشست پر ایک با اثر شخصیت کی بھانجی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعدان کی بہن کو ٹکٹ جاری کردیا گیا ،پارٹی کی جانب سے عشرت بی بی کو پہلے جبکہ کرن بلوچ کو دوسرے نمبر پر نامزد کیا گیا تھا الیکشن کمیشن نے عشرت بی بی کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے تو مذکورہ شخصیت نے خاموشی سے اپنی بہن کو ٹکٹ جاری کروا کے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا۔

(جاری ہے)

اصولی طور پر پہلے نمبر کے امیدوار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر دوسرے نمبر کے امیدوار کو ترجیح دی جاتی ہے مگر یہاں راتوں رات نیا نام شامل کر کے روایات اور اصولوں کی دھجیاں اڑا دی گئیں۔انہوں نے پارٹی قیادت سے اس نا انصافی کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

مستونگ میں شائع ہونے والی مزید خبریں