ْ مٹیاری سے نیوسعیدآباد الیکشن ڈیوٹی سے واپس جانے والے پریذائیڈنگ افسران کی گاڑی کو حادثہ

جمعرات 26 جولائی 2018 23:35

ہالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جولائی2018ء) مٹیاری سے نیوسعیدآباد الیکشن ڈیوٹی سے واپس جانے والے پریزائیڈنگ افسران کی گاڑی کو حادثہ دو پرزائیڈنگ افسران جانبحق تین زخمی ہسپتال منتقل کردیئے گئے۔

(جاری ہے)

مٹیاری سے نیوسعیدآباد الیکشن ڈیوٹی کرکے واپس جانے والے پرزائیڈنگ افسران کی کار کو کھیبر کے مقام نیشنل ہائی وے کو حادثہ پیش آیا جس کے باعث وزیر محمد بخش جمالی اور نذیر احمد جمالی موقعے پر جانبحق ہوگئے جبکے سکندر ،ساجن اور عبدالواحد زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کیا گیا جانبحق ہونے والوں کو ان کے ابائی گاں بکھر جمالی منتقل کیا گیا جہاں ورثا میں کہرام مچ گیا ۔

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں