مٹیاری، پرائمری اسکول کے ظالم ٹیچر کا 6 سالہ طالب علم پر تشدد ،معصوم طالب علم کو بے ہوشی کے دورے

ہفتہ 1 فروری 2020 20:52

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 فروری2020ء)بھٹ شاہ شہر کے پرائمری اسکول کے ظالم ٹیچر کا 6 سالہ طالب علم پر تشدد ،معصوم طالب علم کو بے ہوشی کے دؤرے، ہسپتال منتقل ،بھٹ شاہ شہر کے نجی اسکول علی ولی اللہ کے 6 سالہ معصوم طالب علم اذان جویو پر ظالم ٹیچر نے انگریزی نہ آنے پر بہیمانہ تشدد کرڈالا جس سے طالب علم کو بیہوشی کے دورے پڑرہے ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے طالب علم کے والد کا کہنا ہے کے ٹیچر مسلسل 5 روز سے انگریزی نہ آنے پر پیار کے بجائے شدید طرح سے تشدد کرتا رہا جس کی اسکول ٹیچر اور ہیڈماسٹر کو شکایت کی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی طالب علم کو دوگھٹے باہرکھڑے کرنے پر ان کی طبیعت خراب ہوگئی جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ٹیچر کا کہنا تھا میں اپنے اسکول کے بچوں ہوشیار دیکھنا چاہتا ہوں یہ طالب علم دس دس دن اسکول نہیں آتا دوسری طرف طالب علم کے ہسپتال منتقلی پر ہیڈماسٹر نے ٹیچر کوائندہ بچے کو کچھ نہ کرنے اور حکام کو بتانے کی یقین دھانی کرائی ہے

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں