مٹیاری،کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ، 108 کرونا وائرس میں مبتلا

پیر 24 جنوری 2022 23:45

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جنوری2022ء) کرونا وائرس کیسز میں اضافہ ،6024 مریضوں میں سے دیگر کی شکست، صرف 108 کرونا وائرس میں مبتلا ،کرونا وائرس کی ویکسین لگانے سمیت دیگر کانٹیجنسی کے نام جاری کردہ لاکھوں روپیہ فنڈز میں محکمہ ہیلتھ مٹیاری کی کرپشن کے اطلاعات ،ڈی ایچ او کی کرپشن کرنے کی تردید ،محکمہ صحت کے مطابق مٹیاری ضلع میں کرونا وائرس کی پانچویں لہر میں تاحال 108 افراد کرونا وائرس میں مبتلاہیں جنہیں اپنے مکانات میں آئسولیٹ کردیاگیاہے جبکے مجموعی تعداد 6024 افراد میں سے 5892 افراد نے کرونا وائرس کو شکست دے کر صحتیاب ہیں ذمہ دار ذرائع کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن کی جانب سے ضلع مٹیاری میں کرونا ویکسین لگانیکے لیئے یکم سے 15 فروری تک ضلع بھر میں لوگ رکھنے کیلیئے 90 لاکھ روپیہ جاری کئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق پہلے کی طرح تاحال بھی محکمہ ہیلتھ مٹیاری کی جانب سیبے خوف ڈی ایچ او مٹیاری کی جانب سے من پسند افراد کومقرر کرنیاور جعلی بل بنانیرقم خورد بردکرنے کے لیئے تیاریاں کی جارہی ہیں یہ بھی واضع رہے کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسریارمحمد کھوسو کو پہلے بھی مبینہ کرپشن پر ہٹاکر انکی جگہ دوسرا ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر رکھاگیاتھا ذرائع کے مطابق لیکن دوبارہ ایک بار پھر محکمہ ہیلتھ کے سیکشن افسر حسنین کی مبینہ طور رشوت لینے ،سفارش اور کوششوں سے ایک بار پھر یارمحمد کھوسو کوٍڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر مٹیاری مقرر کیا گیاہے جو کیبند کمروں میں دوسے چار افسران اوراکاؤنٹنٹ فرید سے ملی بھگت کرکیکرونا وائرس کی مد میں ملنے والی لاکھوں روپیہ کی رقم کو خوردبرد کرنیکے علاوہ پیٹرول دیگروں کانٹیجنسی میں جعلی بل بناکر مبینہ کرپشن کی جارہی ہے جس کی اگر تحقیقات کی جائے تو کرپشن کیراز فاش ہوجائیں گیاس سلسلے میں محکمہ ہیلتھ کے حکام ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر یارمحمد کھوسو نی90 لاکھ روپیہ کرونا ویکسین لگانیکے لیئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کرپشن کی تردید کی

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں