w مٹیاری کے گردونواح میں مختلف واقعات میں تین افراد جاںبحق

د*غربت اور تنگدستی سے تنگ مٹیاری کی دوشیزہ اور نوجوان کی اقدام خودکشی

اتوار 13 فروری 2022 18:30

yمٹیاری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 فروری2022ء) مٹیاری کے گردونواح میں مختلف واقعات اور حادثات میں تین افراد جاںبحق ،غربت اور تنگدستی سے تنگ مٹیاری کی دوشیزہ اور نوجوان کی اقدام خودکشی ، لڑکی نے گلے میں پھانسی کاپھندہ ڈال کرخودکشی کرلی، نوجوان نے ٹرین کے آگے آکر خودکشی کرلی ،ایک شخص ٹرین سے گرکر جاںبحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مٹیاری کے نواحی فاضلانی موری کے مقام غرب دیولی کچھی کولھی نے غربت اور تنگدستی سے تنگ آکر اپنے ہی مکان میں پھانسی کا پھندہ ڈال کرخودکشی کرلی جس سے لڑکی دم توڑگئی لاش کومقامی ہسپتال منتقل کیاگیا جبکے ورثاء میں کہرام مچ گیا دوسری طرف اڈیرولعل اسٹیشن کے نزدیک گاؤں یوسف خاصخیلی کے مقام پر 30 سالہ شخص عبدالحمید خاصخیلی نے پنجاب سے کراچی جانے والی ٹرین کے نیچے لیٹ کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی،لاش ورثاء اپنے گاؤں باؤخان پٹھان لے گئے،نوجوان کی خودکشی کیسلسلے میں غربت ،تنگدستی اور بے روزگاری بتائی جارہی ہے دوسری طرف تیسرے واقعے میں مٹیاری کے قریب وہاب شاہ ریلوے اسٹیشن پر پشاور سے کراچی جانے والی ٹرین سے گرکر گجرکے سکنہ عامر سعید نامی شخص جانبحق ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں