استاد مولابخش کاکا المعروٖف بھونگر سندھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ ، فائنل میں الذوالفقار کرکٹ کلب نے جیت لیا

کھیلوں کے مقابلے سے معاشرے میں سماجی برائیوں کا خاتمہ آتا ہے،ہماری آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مبنی ہے،پروفیسر ڈاکٹر سید منصور علی شاہ

پیر 26 فروری 2018 16:10

مٹیاری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2018ء) نامور ادبی و سماجی شخصیت مرحوم استاد مولابخش کاکا المعروٖف بھونگر سندھی میموریل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں الذوالفقار کرکٹ کلب سیراچوں کاکا نے کنگ اسٹار کرکٹ کلب خدابخش کاکا کو زبردست مقابلے کے بعد آخری اوور میں چھ وکٹ کے نقصان پر118رنز کا ہدف حاصل کرکے شکست دے دی ۔ کنگ اسٹار کرکٹ کلب کے کپتان نصیر کاکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اورمقررہ دس اوورز میں مخالف ٹیم کو 118رنز کا ٹارگٹ دیا۔

الذوالفقار کرکٹ کلب کے مایا ناز بلے باز وحید کاکا کی شاندار 76رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ ہدف آخری اوور میں حاصل کر کیالذوالفقار کرکٹ کلب نے ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔ بھلیڈنوکاکا میں کھیلی جانی والی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر علاقے کی 20ٹیموں نے حصہ لیا جس میں 70کے قریب میچز ہوئے ، ایک ماہ تک جاری رہنے والی اس ٹورنامنٹ میں ٹیموں کے مابین سخت مقابلے نظرآئے اس لئے ٹورنامنٹ ہزاروں شائقین کی دلچسپی کا مرکز رہا۔

(جاری ہے)

فائنل کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور علی شاہ اور اعزازی مہمان ڈپٹی ڈائریکٹر اطلاعات محمد صابر کاکا نے فائنل جیتنے والی ٹیم اور رنر اپ ٹیم کو ٹرافیاں پیش کیں اور نقد انعامات سے نوازا۔ ظفر الزماں کاکا اور علی محمد کاکا کو ٹورنامنٹ کے بہترین امپائر ز قرار دئے گئے ۔ کرکٹ ٹورنامنٹ کے آرگنائزرس سائیں حسین کاکا ، سید زمان شاہ ، غلام نبی کاکا اور منصور المولیٰ تھے، جبکہ اس موقع پر علاقے کے معززیں وڈیرو جمال الدین کاکا ، لقمان کاکا، جنرل کائونسلر عبدالعزیز کاکا ، مدم علی کاکا ، سعید احمد شیخ ، جواداحمد کاکا، سیدمظہر علی شاہ ودیگر موجود تھے ۔

اس موقع پر اپنے مختصر خطاب میں مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سید منصور علی شاہ کا کہنا تھا کہ اس طرح کھیلوں کے مقابلے سے معاشرے میں سماجی برائیوں کا خاتمہ آتا ہے، نوجوانوں میں مثبت رجحان پیدا ہوتا ہے اور وہ سماجی برائیوں سے بچ جاتے ہیں ،ہماری آبادی کا زیادہ تر حصہ نوجوانوں پر مبنی ہے، تا ہم بد قسمی سے ان کیلئے تفریحی مواقعے نا ہونے کے برابر ہیں ،اس ٹورنامنٹ کے ذریعے لوگوں کو تفریح کا بہترین موقعہ میسر کرنے پر ٹورنامنٹ کے منتظمین کی کاوشیں قابل ستائش ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مٹیاری میں شائع ہونے والی مزید خبریں