وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کی رسم قل خوانی میں سیاسی و مذہبی رہنمائوں سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت

اتوار 27 اکتوبر 2019 13:10

میاں چنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اکتوبر2019ء) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ہمشیرہ کی رسم قل خوانی میں سیاسی و مذہبی رہنمائوں سمیت عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی ۔قل خوانی میں جہانگیر خان ترین، مولانا طارق جمیل گورنر پنجاب چوہدری سرور، زین قریشی ، علیم خان سمیت ممبرز قومی صوبائی اسمبلی سمیت علماو مشائخ اور معززین کی بڑی تعداد شریک ہوئی ۔

(جاری ہے)

رسم قل خوانی میں ممبر قومی اسبملی ملک عامر ڈوگر ممبر صوبائی اسمبلی جاوید اختر انصاری ، حنیف پتافی، سلیم لابر، حسین جہانیاں،شفقت حسین بھٹہ، رسم قل خوانی میں رفیق شاہ جمالی محمد علی کھوکھر، رانا عبدالجبار، خالد جاوید وڑائچ، بایر شاہ، ایم پی اے طاہر حیات ہراج، سابق ایم پی اے سید کاظم علی شاہ بھی شامل تھے ۔ رسم قل خوانی میں صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک، سپوکس مین وزارت خارجہ ڈاکٹر فیصل بھی شریک ہوئے ،رسم قل خوانی میں سیکٹریری خارجہ سہیل محمود بھی شریک تھے ۔

میاں چنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں