آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ ، مہمان کرکٹ ٹیم (کل) صبح 5 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ طیارے سے اسلام آباد آئے گی، پی سی بی حکام ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا استقبال کریں گے

اتوار 27 فروری 2022 00:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2022ء) آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کا 24 سال بعد دورہ پاکستان، مہمان کرکٹ ٹیم (کل) اتوار کی صبح 5 بجے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے گی۔آسٹریلوی کرکٹ ٹیم چارٹرڈ طیارے سے اسلام آباد آئے گی، پی سی بی حکام ایئرپورٹ پر آسٹریلین کرکٹ ٹیم کا استقبال کریں گے۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی ٹورنگ پارٹی کے میڈیا مینجر پہلے سے ہی راولپنڈی میں موجود ہیں،میڈیا کو مہمان ٹیم کے آمد کور کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، دونوں کرکٹ بورڈ تصاویر اور ویڈیوز جاری کریں گے۔

کورونا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کھلاڑی پریکٹس شروع کریں گے، آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 27 فروری سے 6 اپریل تک پاکستان کا دورہ کررہی ہے۔واضح رہے کہ پاک آسٹریلیا پہلا ٹیسٹ میچ 4 مارچ سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

میانوالی میں شائع ہونے والی مزید خبریں