نیپال اور بھارت میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، 17 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی،متعدد عمارتیں مہندم

منگل 12 مئی 2015 16:02

نیپال اور بھارت میں ایک بار پھر شدید زلزلہ، 17 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی،متعدد عمارتیں مہندم

کھٹمنڈو/ نئی دہلی / ڈھاکہ/ مینگورہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 مئی۔2015ء ) نیپال اور بھارت میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوگئے،زلزلے سے متعدد عمارتیں بھی مہندم ہوگئیں جبکہ لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ،نئی دہلی میں میٹرو سروس معطل کردی گئی ۔

(جاری ہے)

منگل کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ نیپال کے مختلف شہروں میں 7.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، زلزلے کا مرکز ماوٴنٹ ایورسٹ کے قریب نامچے باراز کا علاقہ اور زمین میں اس کی گہرائی 60 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ور لوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔حکام کاکہنا ہے کہ زلزلے ک باعث 7 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ۔ادھر بھارت کے شمال اور مشرقی حصوں اورنئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 7.2 ریکارڈ کی گئی۔زلزلے سے 10 افراد ہلاک او ر درجنوں زخمی ہوگئے ۔مغربی بنگال میں بھی جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کا مرکز نیپال تھا ،اڑیسہ،بہار،آسام ،پٹنہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔زلزلے کا مرکز کٹھمنڈو سے 83کلومیٹر دور،چین اور نیپال کا سرحدی علاقہ تھا۔

متعلقہ عنوان :

مینگورہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں