شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گرد جہنم واصل

سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا اسی دوران شدید فائرنگ ہوئی، آئی ایس پی آر

Danish Ahmad Ansari دانش احمد انصاری پیر 12 جون 2023 22:22

شمالی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گرد جہنم واصل
وزیرستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جون2023ء) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، دہشت گرد جہنم واصل کر دیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تلاش کیا اسی دوران شدید فائرنگ ہوئی۔ بتایا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

مارا گیا دہشت گرد انتہا پسندی کی کارروائیوں میں سرگرم اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ بیان کے مطابق علاقے کے مقامی لوگوں نے آپریشن کو سراہا اور علاقے سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے بھرپور تعاون کا اظہار کیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایک دہشت گرد کو جہنم واصل ہوا۔

(جاری ہے)

جبکہ دو دہشت گرد زخمی ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ میں3 جوان شہید جبکہ تین دہشتگرد مارے گئے تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان جھڑپ 9 اور 10 جون کی درمیانی شب ہوئی ، سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوئے ہیں ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے تین بہادر جوان بھی جام شہادت نوش کرگئے ، شہداء میں صوبیدار اصغر علی، سپاہی نسیم خان اور سپاہی محمد زمان شامل ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں ۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقہ میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے ، مسلح افواج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں ، ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو اورتقویت دیتی ہیں ۔

میرانشاہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں