پانی کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی ہر شہری کا بنیادی پروجیکٹ کے تحت واک اہتمام کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعہ 22 مارچ 2024 16:50

میرپورخاص (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 مارچ2024 ء) پانی کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کے فلاحی ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے صاف پانی ہر شہری کا بنیادی پروجیکٹ کے تحت واک اہتمام کیا گیا واک کا آغاز الخدمت واٹر فلٹر پلانٹ لالچند باغ سے ہوا اور سرسید روڈ پر اختتام پذیر ہوئی واک میں الخدمت کے رضاکاروں نے شرکت کی ۔واک کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن ضلع میرپورخاص کے صدر عرفان الحق قریشی اور نائب صدر نادر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جان لیوا امراض میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور اسکی بنیادی وجہ آلودہ اور مضر صحت پانی پانی کا استعمال ہے ۔

شہریوں کا بنیادی حق ہے کہ انہیں صاف اور صحت بخش پانی مہیا کیا جائے افسوس ہے کہ عوام کو پینے کا پانی مہیا کرنے والے ریاستی ادارے اپنی پیشہ ورانہ زمہ داری ادا نہیں کر رہے ۔

(جاری ہے)

الخدمت فاؤنڈیشن نے عوام کو بلا امتیاز رنگ ونسل اور مذہب شہریوں کو صاف پانی مہیا کرنے کا عزم کیا ہے ۔الحمدللہ پاکستان بھر میں سینکڑوں کی تعداد میں اور میرپورخاص اور گرد ونواح میں سات واٹر فلٹریشن پلانٹ دن رات عوام کو صاف اور صحت بخش پانی مہیا کرنے میں مصروف عمل ہے ۔

جہاں سے روانہ کی بنیادی پر سینکڑوں شہریوں کو ہزاروں لیٹر صاف اور صحت بخش پانی معمولی سروس چارجز ریٹ پر مہیا کیا جارہا ہے ۔الخدمت کا عزم ہے کہ کیونکہ صاف پانی ہی زندگی ہے اور تمام بیماریوں سے مقابلے کیلئے قوت مدافعت پیدا کرتا ہے لہذا ہر عام شہری کو صاف پانی تک باآسانی رسائی دی جاسکے ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں