سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام (سی ایس ایس پی) اور سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کے مشترکہ تعاون سےحیدرآباد میں اسٹیک ہولڈرز میٹنگ کا انقعاد کیا گیا
عبید اللہ کوری جمعہ 22 مارچ 2024 17:01
(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرپرسن سندھ ہیومن رائٹس کمیشن اقبال احمد ڈیتھو نے کہا کہ سندھ ہیومن رائٹس کمیشن کا کام سول سوسائٹی اور حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرنا ہے اور اسی سلسلے میں آج مختلف جگہ وزٹ کرکے متعلقہ افسران کو تجاویز پیش کی گئی ہیں جبکہ اس تقریب کا مقصد عوامی مسائل اور مشکلات کو ضلعی انتظامیہ تک پہنچانا ہے اسی لیے آج ڈی سی اور ایس ایس پی دونوں یہاں موجود ہیں تاکہ آپ کھل کر سوال کر سکیں اپنے مسائل بتا سکیں جو فوراً حل طلب ہوں انہیں آج یہیں سے حل کرکے اٹھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد میں موجود دارا لامان اور دارالا طفال کو درپیش مسائل سے نمٹنے کے لیے حکومت اور سول سوسائٹی دونوں کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے جن میں سرفہرست ایڈوائزری کمیٹی کو فعال کرنے، وہاں موجود خواتین اور بچوں کے لیے ووکیشنل اور ٹیکنیکل ٹریننگ کے لیے مستقل ٹرینرز کی تعیناتی اور قانونی معاونت کی فراہمی ہے۔ حیدرآباد کے لیے دارالبنات اور سینیئر سٹیزنز کا شیلٹر ہوم جلد منظور ہونے والا ہے جس کے لیے لیٹر لکھا جا چکا ہے ۔ نور محمد بجیر سی-ای-او سول سوسائٹی سپورٹ پروگرام نے کہا کہ سارے اداروں کی یہاں موجودگی کا مقصد بنیادی انسانی حقوق کی حصولی میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا اور مشترکہ کوشش اور تعاون سے خواتین ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق یقینی بنانا ہے۔ ہمارا مذہب ، آئین سب کے لیے برابر حقوق کی تلقین کرتا ہے، جس میں رنگ ، نسل ، مذہب، جنس، عمر اور طبقے کی کوئی بندش نہیں۔ سی-ایس-ایس-پی کی ہی کوشش سے حیدرآباد سمیت 09 اضلاح میں امن اور فیکٹ فانڈنگ کمیٹیز بن چکی ہیں، جن میں ہر مذہب کے رہنما شامل ہیں تا کہ مذہب پے ہونے والے تنازع کا حل نکالا جا سکے، ساتھ ہی حیدرآباد اور میر پور خاص سٹیزن فورمس بھی عورتوں ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق پر کام کر رہی ہیں۔ بعد ازاں سول سوسائٹی کے نمائندوں اور اقلیتوں کی نمائندگی کرنے والی شخصیات کی جانب سے مختلف مسائل پر توجہ دلائی گئی اور سوالات کیے گئے جن کا ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی نے خاطر خواہ جواب دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ عوامی شکایات کا ازالہ کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی ۔ تقریب سے ماروی اعوان ڈائریکٹر وومن پروٹیکشن سیل، امبرین مستوئی انچارج چائلڈ پروٹیکشن سیل، عاشق کلہوڑو ڈپٹی ڈائریکٹر وومن ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ، خالدہ سومرو ڈائریکٹر دارالامان، غلام سرور ڈائریکٹر لیبر ڈیپارٹمنٹ، محبوب زمان ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ، میونسپل کمشنر، ، فہیم ببر سندھ ٹی وی نیوز اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی بنیادی انسسانی حقوق خصوصا عورتوں ، بچوں اور اقلیتوں کے حقوق پر اظہار خیال کیا اور مختلف تجاویز دیں.متعلقہ عنوان :
میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سال 2024 میں انرولمنٹ امتحانی فارم کا مرحلہ وار عمل آن لائن کیا گیا ہے، ذوالفقار علی شاہ
دنیا بھر کی طرح میرپورخاص میں بھی ملیریا سے بچاؤ کا عالمی دن منایا گیا
ةبچے مستقبل کے معمار، انہیں بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنرمیرپورخاص
مستقبل کے معماروں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص سونو خان ..
روٹریکٹ کلب آف میرپورخاص سینٹرل ڈیموکریٹک روٹریکٹ کلب آف میرپورخاص پیراڈائز ویو کے زیر اہتمام میرپورخاص ..
میرپورخاص ضلع میں 24 اپریل سے 30 اپریل تک بچوں کو مختلف بیماریوں سےبچانے کے لیے حفاظتی ٹیکہ جات کا ہفتہ ..
ق* اولڈ میرپور پولیس اسٹیشن کی حدود سے اغوا ہونے والے نوجوان کا سراغ نہ مل سکا
میرپورخاص اخبار فروش یونین کے صدر محمد ایوب مہر نے پیپلز پارٹی کے نو منتخب سینیٹر سید سرمد علی سے کراچی ..
صوبائی وزیر ذوالفقار علی شاہ کی میرپورخاص کھپرو روڈ پر مسافر بس حادثے کے زخمیوں کو بہترین علاج معالجے ..
جنہوں نے جھوٹ کی سیاست کی آج جیل میں پڑے ہیں، شرجیل میمن
نفرت اور جھوٹ کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، وزیر اطلاعات سندھ
سینئیر صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اطلاعات ایکسائیز اینڈ ٹیکسیشن شرجیل انعام میمن نےمیرپورخاص میں پیپلز ..
میرپورخاص سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
-
فخر ہے ناتجربہ کار ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ٹی ٹونٹی سیریز برابر کرنے کے لیے بہترین مقابلہ کیا، گیری سٹیڈ
-
سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی