جماعت اسلامی میرپور خاص تحت فلسطین کے مسلمانوں کی امداد کیلئے شہر تجارتی مراکز میں جھولی فنڈ اکٹھا کیا گیا

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری ہفتہ 6 اپریل 2024 16:03

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اپریل2024 ء) جماعت اسلامی میرپور خاص تحت فلسطین کے مسلمانوں کی امداد کیلئے شہر  تجارتی مراکز میں جھولی فنڈ اکٹھا کیا گیا جھولی فنڈ میں عید کی تیاریوں اور  خریداری کے سلسلے میں  آنے والی  خواتین ،  بچوں اور دکانداروں نے بھرپور عطیات جمع کروائے۔ اس موقع پر یوسی ناظم محمد اکرم شیخ ، محمد عاصم شیخ ، راحیل ملک ، نبیل مسعود ، عدنان آرائیں سمیت دیگر ذمہ داران و کارکنان شریک تھے۔

اس موقع پر جماعت اسلامی میرپور خاص کے ڈپٹی سیکریٹری محمد اکرم شیخ اور عاصم شیخ نے خریداری میں مصروف خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اہل پاکستان عید کی خوشیوں میں اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کو ضرور یاد رکھیں۔ اسرائیل نے درندگی اور انسانیت سوز مظالم کی سیاہ داستان  کرتے ہوئے ھمارے تیس ھزار سے زائد  فلسطینی بچوں ، مرد وخواتین کو آگ  بم اور  بارود برسا کر شہید کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

ھسپتال ، اسکولز رہائشی و تجارتی مراکز کو وحشیانہ  بمباری کے ذریعے راکھ کے ڈھیر میں تبدیل کردیا گیاہے ۔جماعت اسلامی اپنے ادارے الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے بڑے پیمانے ادویات ، غذائی اشیاء اور بنیادی انسانی ضرورت کی اشیاء بڑے پیمانے پر غزہ و فلسطین تک مسلسل پہنچارہی ہے اہل پاکستان ،  آزمائش و ظلم و ستم کی اس  کربناک گھڑی میں فلسطین کے مسلمانوں کی امداد کا  فریضہ بھرپور طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں