لله* عید کی چھٹیوں کے بعد لوگ اپنی ملازمتوں پر دیگر شہروں کو جانے کے لئے ٹرانسپورٹ نہ ہونے پر شدید پریشان

ٹرانسپورٹ مافیا نے کراچی حیدراباد اور دیگر شہروں کے کرائے میں 200 سو سے 400 روپے تک اضافہ، مسلسل بارش جاری رہنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا

اتوار 14 اپریل 2024 19:25

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) عید کی چھٹیوں کے بعد لوگ اپنی ملازمتوں پر دیگر شہروں کو جانے کے لئے ٹرانسپورٹ نہ ہونے پر شدید پریشان، ٹرانسپورٹ مافیا نے کراچی حیدراباد اور دیگر شہروں کے کرائے میں 200 سو سے 400 روپے تک اضافہ کر دیا ہے، مسلسل بارش جاری رہنے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا تفصیلات کے مطابق عید کی چھٹیوں کے حیدرآباد، کراچی اور دیگر شہروں میں ملازمت کرنے والے مرد و خواتین کا بس ٹرمینل پر ہجوم لگ گیا ٹرانسپورٹ مافیا نے زائد کرائے کے حصول کیلئے اپنی گاڑیاں سائیڈ کر دیں صرف دو یا تین گاڑیاں بس ٹرمینل پر لا کر مسافروں کو پریشان کیا جا رہا ہے کراچی حیدرآباد اور دیگر شہروں کو جانے کے لئے مسافر پریشان پبلک ٹرانسپورٹ نہ مل سکی ٹرانسپورٹ مافیا نے کراچی حیدراباد اور دیگر شیروں کے کرائے میں 200 سو سے 400 روپے تک اضافہ کر دیا ہے جبکہ ٹرانسپوٹروں نے عید اور بارش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کراچی کا کرایہ 800 سے بڑھا 1200 سو اور حیدرآباد کا کرایہ 600 سے 800 کر دیا مسافروں کا کہنا ہے کہ بسوں میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے زبردستی بھیڑ بکریوں کی طرح بھرا جا رہا ہے کئی گھنٹوں انتظار کرنا پڑ رہا ہے اس کے باوجود بھی ٹرانسپورٹ نہیں مل رہی ہے۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں