ھ*میرپورخاص ، شہر اور اس کے گردو نواح میں آندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش

نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، میئر اور میونسپل کمشنر میں شدید اختلافات کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام رک گیا

اتوار 14 اپریل 2024 19:25

*میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اپریل2024ء) شہر اور اس کے گردو نواح میں ا?ندھی کے بعد گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور بوندا باندی سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے اور سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا، میئر اور میونسپل کمشنر میں شدید اختلافات کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی کا کام رک گیا جس سے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی بند ہو گئی، بارش سے نشیبی علاقے زیرا?ب ا? گئے، بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بوندا باندی کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات تقریباً ساڑھے دس بجے شہر اور اس کے گرد و نواح میں تیز آندھی کے بعد گرچ چمک کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہو گئی موسلادھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا جبکہ نشیبی علاقے زیرآب آ گئے جبکہ بوندا باندی کا سلسلہ اتوار کو دن بھر جاری رہا میونسپل کارہوریشن کے میئر اور میونسپل کمشنر میں شدید اختلافات کی وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی کے کام میں خلل پڑا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمد و رفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا شاہراہوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیاں اور موٹرسائیکل بند ہو گئیں جبکہ نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہے چند ایک علاقوں میں میونسپل کارپوریشن کا صفائی کا عملہ جھاڑو اور ڈبوں سے پانی کی نکاسی میں مصروف دیکھائی دیئے جبکہ میئر اور دیگر افسران فوٹو سیشن تک محدود دیکھائی دیئے بارش کے پہلے قطرے کے ساتھ ہی بجلی کی سپلائی بند کر دی گئی بارش کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ بوندا باندی کا سلسلہ دوسرے روز اتوار کو بھی جاری رہا۔

میرپورخاص میں شائع ہونے والی مزید خبریں