میرپور آزاد کشمیر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 3.8جبکہ گہرائی 15کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز جہلم کا مغربی علاقہ نوٹ کیا گیا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 6 اکتوبر 2019 11:03

میرپور آزاد کشمیر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06ستمبر2019ء) میرپور آزاد کشمیر میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 تھی جبکہ اسکی گہرائی 15کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز جہلم کا مغربی علاقہ نوٹ کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ جھٹکے گزشتہ ہفتے آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس ہیں۔ زلزلے کی وجہ سے ایک پولٹری فارم کی چھت گر گئی جبکہ دو منزلہ عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔

ابھبی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی اس علاقے میں زلزلہ آیا تھا جس سے کئی لوگ جاں بحق ہو گئے تھے جبکہ املاک کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا۔ اس کے بعد سے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے دو تہائی علاقے زلزلے کی فالٹ لائن پر موجود ہے، کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آ سکتا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز پاکستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے بعد ایک رپورٹ سامنے آئی ہے جس میں تشویش ناک تفصیلات سے آگاہ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے 70 فیصد علاقے زلزلے کی خطرناک فالٹ لائن پر موجود ہے۔ پاکستان کا دو تہائی علاقہ فالٹ لائن پر ہے جس کے باعث ان علاقوں میں کسی بھی وقت زلزلہ آ سکتا ہے۔ پاکستان “انڈین پلیٹ” کی شمالی سرحد پر واقع ہے جہاں یہ یوریشین پلیٹ”سے ملتی ہے۔

یوریشین پلیٹ کے دھنسنے اور انڈین پلیٹ کے آگے بڑھنے کا عمل لاکھوں سال سے جاری ہے۔ پاکستان کا دو تہائی رقبے کے نیچے سے گزرنے والی تمام فالٹ لائنز متحرک ہیں جہاں کم یا درمیانی درجہ کا زلزلہ وقفے وقفے سے آتا رہتا ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان انڈین پلیٹ کی آخری شمالی سرحد پر واقع ہیں اس لئے یہ علاقے حساس ترین شمار ہوتے ہیں۔ کراچی سے اسلام آباد، کوئٹہ سے پشاور، مکران سے ایبٹ آباد اور گلگت سے چترال تک تمام شہر زلزلوں کی زد میں ہیں۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں