میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی سینکڑوں منسوخ شدہ پلاٹ بحال کردئیے،اعجاز رضا
سپریم کورٹ کے حکم پر اور وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایت پر میرپور بلدیہ میرپور کے پلاٹ بلامعاؤضہ ریگولائز کردئیے ہیں،اعجاز رضا
عمر جمشید پیر 20 جولائی 2020 17:01
(جاری ہے)
سیکٹر C-2,C-1کے پلاٹوں کے نوٹسز آج سے جاری کرنا شروع کر دینگے۔
ادارہ میں خامیاں دور کرنے کی کوشش جاری ہے ، ہر شہر کو ادارہ میں بلا کر ریگولائز پلاٹوں کے نوٹسزبلا معاوضہ دینگے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری اعجاز رضا نے گزشتہ روز کشمیر پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر بار ایسوسی ایشن مرزا قمرالزمان جرال ایڈووکیٹ ، ادارہ ترقیات کے لیگل ایڈوائرز چوہدری جمیل ایڈووکیٹ ، صدر کشمیر پریس کلب سجاد جرال ، مسلم لیگ ن کے رہنما چوہدری ناصر محموداور دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات میرپور چوہدری اعجاز رضا نے کہا کہ میرپور کے شہریوں کو موجودہ زلزلہ اور کرونا جیسی وباء کی وجہ سے جہاں ذہنی پریشانی کا سامنا ہے وہاں وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے ایک انقلابی اقدام کر کے شہریوں کو تاز ہوا کا جھونکا فراہم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم اورحکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے پلاٹوں کو ریگولائز کر دیا ہے شہریوں کو35 سال بعد ریلیف ملا ہے جس کا کریڈیٹ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر خان کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرپور کے شہری وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان کے احسان مند ہوں جنہوں نے پہلی دفعہ میرپور کے شہریوں کو اتنا بڑا ریلیف دیا ہے۔ اعجاز رضا نے کہا کہ فیاض عباسی کمیشن رپورٹ کی سفارشات پر من و عن عمل کیا گیا ہے جو پلاٹ مفاد عامہ میں تھے وہ ریگولائزر نہیں کئے گئے دیگر تمام پلاٹوں کے نوٹسز بلامعاوضہ شہریوں کو جاری کرنا شروع کر دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ سارا عمل صاف و شفاف رکھنے کیلئے تین رکنی کمیٹی صدر کے پی سی ، صدر چیمبر آف کامرس اور صدر بار ایسوسی ایشن سے گزار ش ہے کہ وہ ہمارے تمام پراسیس کی نگرانی کریں۔ انہوں نے کہا کہ فیاض عباسی کمیشن نے مکمل چھان بین کرنے کے بعد شفارشات پیش کی تھیں جس پر من و عن عملدرآمد صاف و شفاف طریقے سے کیا جارہا ہے اعجاز رضا نے کہا کہ وزیراعظم آزادکشمیر کا میں ادنا سپاہی ہوں اور مرتے دم تک ان کا ساتھ دونگا۔میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں
سانحہ کے ایف سی ایک سوچی سمجھی سازش ہے ،محمد طاہر کھوکھر
میرا فرض ہے عوام کی تکلیف دور کروں، بڑیال کے عوام نے ہمیشہ میرا ساتھ دیا،وزیر توانائی چوہدری ارشد حسین ..
کرپشن معاشرے کا ناسور ،ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،مشتاق احمد جنجوعہ
شہید ذوالفقار علی بھٹو امت مسلمہ کیلئے امید کی کرن تھے ،چوہدری عبدالمجید
عام آدمی کے لیے ہرممکن ریلیف وزیر اعظم آزاد کشمیرکا بنیادی منشور ہے ،موسٹ سینئر وزیر
بے روزگاری کے مسئلے کے حل کیلئے آزاد کشمیر میں صنعتوں کو فروغ دیا جانا ضروری ہے، بیرسٹر سلطان
میرپورخاص تعلیمی بورڈ میں گزشتہ 10 روزسے چیئرمین کا عہدہ خالی ہونے کا انکشاف
آزادکشمیر کی اعلی عدلیہ انصاف کی فراہمی کے لئے قابل فخر کام کر رہی ہے، جسٹس راجہ سعید اکرم خان
کراچی سمیت ملک بھر میں الیکشن نتائج کے خلاف اپوزیشن جماعتوں جی ڈی اے اتحاد میں شامل جماعتوں ، پاکستان ..
پاکستان مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی ضامن ملک پاکستان کی محافظ جماعت ہے،راجہ فاتح محمود کیانی
پتنگ والے نفرت، تقسیم اور تشدد کی سیاست کرنا چاہتے ہیں
چوتھی بار جو وزیراعظم بننا چاہ رہا ہے وہ اتنا بزدل ہے کہ مباحثے کیلئے تیار نہیں
میر پور سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ