5 اگست کو پوری قوم بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منائے گی،وزیراعظم آزاد کشمیر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 27 جولائی 2020 11:41

5 اگست کو پوری قوم بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منائے گی،وزیراعظم آزاد کشمیر
میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جولائی2020ء،نمائندہ،خصوصی،طارق مجید کھوکھر) 5 اگست کو پوری قوم بھارت کے غاصبانہ اقدامات کے خلاف یوم سیاہ منائے گی 5 اگست کو سینیٹ کا خصوصی اجلاس مظفرآباد میں ہو گا جو تحریک آزادی کے تناظر میں سنگ میل ثابت ہو گا ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے اپنے ایک بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی صحافیوں کو مقبوضہ کشمیر کے دورے کی اجازت نہ دینا بھارتی حکومت کے خلاف چارج شیٹ ہے بھارت نے ہزاروں کشمیری نوجوانوں کو خصوصی حراستی مراکز میں بند کر رکھا ہے مقبوضہ جموں کشمیر ایک انسانی جیل بن چکا ہے رائے شماری ہی مسئلے کا واحد حل ہے کشمیری عوام کو اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کے فیصلے کا حق دیا جائے مسئلہ کشمیر کے حل سے جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم ہو گا یورپی ممالک مقبوضہ کشمیر میں انسانیت سوز مظالم کا نوٹس لیں۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں