بجلی کی طویل غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کو اگر ختم نہ کیا گیا تومنگلا کا رخ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ‘

دوبار قربانیاں دینے والوں کے ساتھ مذاق بند کیا جائے چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم کی بات چیت

جمعہ 1 جون 2018 18:10

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 جون2018ء) چیف آرگنائزر آل آزاد کشمیر انجمن تاجران و صدر مرکزی انجمن تاجران چوہدری محمد نعیم نے کہا ہے کہ بجلی کی طویل غیر علانیہ لوڈ شیڈنگ کو اگر ختم نہ کیا گیا تومنگلا کا رخ کرنے سے دریغ نہیں کریں گے ۔ دوبار قربانیاں دینے والوں کے ساتھ مذاق بند کیا جائے۔ وپڈا، محکمہ برقیات دونوں بجلی کی اس غیر علانیہ لوڈشیڈنگ کے ذمہ دار ہیں۔

میرپور کی تاجربرادری اور شہریوں کے صبر کا پیمانہ اب لبریز ہو چکا ہے۔ دوبار اپنی آباء ا جداء کی قبروں کو پانی کی نظرکرنے والوں کو ہر موسم میںبدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کیوں کرنا پڑتا ہے۔ موسم گرما ہو یا موسم سرما وپڈااور محکمہ برقیات عوام کی بے مثال قربانیوں کا مذاق اُڑا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

میرپور کو دوباراُجاڑنے والوںاس قوم پر ترس کیوں نہیں آتا۔

جھوٹے وعدوں کی بنا پرمیرپور کے لوگوں سے دوبار جبری قربانی مانگی گئی۔ فری بجلی دینے کے جھوٹے وعدوںپراس قوم کو بے وقوف بنانے والوں کو آزاد کشمیر میں صرف تین سو پچاس میگا واٹ بجلی دینے میں مروڑ اُٹھ رہے ہیں ۔ میرپور کی تاجر برادری اور شہری اب جاگ چکے ہیں۔ لوڈشیڈنگ بند کرو۔ منگلا ڈیم بناتے اور اپ ریزنگ کرتے وقت جو وعدے میرپور کے لوگوں سے کیے گے تھے اُن کو پورا کرو۔ بصورت دیگر عوام کے سمندر کو روکنا مشکل ہو گا۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں