کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت پر پاکستان کے شکر گزار ہیں ، ترجمان جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ

ہفتہ 3 فروری 2024 13:36

میر پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2024ء) جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ (جے کے این ایف) نے بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی پر پاکستانی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔جے کے این ایف کے ترجمان محمد حسیب نے بیان میں کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کاز کو فروغ دینے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔انہوں نےامید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر مستحکم اور معاشی طور پر مضبوط پاکستان کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کا ضامن ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں