ہیلتھ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم

منگل 18 جنوری 2022 18:01

میرپور۔18جنوری  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔18 جنوری2022ء) :ضلع میرپور میں کورونا وائرس کے سدباب کے لیے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے جملہ مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت کی ہے کہ وہ ضلع بھر میں ہیلتھ ایس او پیز پرعملدرآمد کو یقینی بنائیں۔کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث میرپور کے سات تعلیمی اداروں جن میں مرزا عبدالقیوم گورنمنٹ پائلٹ سکول میرپور،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول رٹہ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول رٹہ،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول پنڈی سبھروال،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چکسواری،گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج چکسواری اور اسٹیٹ کالج آف نرسنگ میرپور 10دن کے لیے بند کردیے گے ہیں اس طرح مسٹ یونیورسٹی کے دو شعبہ جات بائیو ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنسز میں بھی کورونا مثبت کیسز آنے کے باعث یونیورسٹی انتظامیہ سے کہا گیا ہے کہ وہ دونوں ڈیپارٹمنٹ 10دن کے لیے بند کردیں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عمر اعظم نے مجسٹریٹ صاحبان کو ہدایت دی ہے کہ وہ بازاروں،پرہجوم جگہوں،پبلک و پرائیویٹ ٹرانسپورٹ،ہوٹلز،شادی ہالز , سرکاری و نیم سرکاری دفاتر،مالیاتی اداروں سمیت پبلک سروس فراہم کرنیوالی جگہوں پر ماسک کے استعمال کو یقینی بنائیں اور اس کی روزانہ کی بنیاد پر پڑتال کریں۔انھوں نے کاروباری حضرات سے کہا کہ وہ اپنے کاروباری مراکز میں خود بھی ماسک کا استعمال کریں اور ماسک کے بغیر گاہگوں کو کوئی سروس فراہم نہ کریں چونکہ اسوقت کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے جسے بروقت روکا نہ گیا تو اس کے بڑھنے کے خدشات موجود ہیں لہذا عوام الناس اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرئے جن افراد نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی وہ فوری طور پر ویکسین لگوائیں اور جن افراد کو دونوں ڈوز لگ چکی ہیں اور چھ ماہ ہوچکے ہیں وہ بھی بوسٹر ڈوز لگوائیں۔

پبلک و پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے طلبا و طالبات اور اساتذہ واسٹاف میں سے کسی کو بھی کورونا کی علامات پائی جائیں تو اس سے ضلعی انتظامیہ کو اگاہ کیا جائے۔بخار،نزلہ،گلہ درد سمیت دیگر علامات والے افراد کواداروں میں آنے نہ دیا جائے۔کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے ویکسین اور ہیلتھ ایس او پیز پر عملدرآمد کرنا نہایت ہی ضروری ہے۔

میر پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں