مہمند ایجنسی ، بائیزئی اور صافی میں پولیٹیکل حکام کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد

کھلی کچہری میں سخت سیکورٹی کا انتظام، عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے، بنیادی مشکلات بجلی، پینے کے پانی، تعلیم، صحت سمیت دیگر مسائل حل کرنے پر زور

جمعہ 9 مارچ 2018 21:39

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مارچ2018ء) مہمند ایجنسی ، بائیزئی اور صافی میں پولیٹیکل حکام کے زیر اہتمام کھلی کچہری کا انعقاد۔ بائیزئی کے کھلی کچہری میں سخت سیکورٹی کا انتظام۔ عوام نے مسائل کے انبار لگا دیئے۔ بنیادی مشکلات بجلی، پینے کے پانی، تعلیم، صحت سمیت دیگر مسائل حل کرنے پر زور۔ مکمل ہونے والے تعلیمی و صحت کے بلڈنگز کیلئے سٹاف کی فراہمی کا مطالبہ۔

گورسل شاہراہ کو تجارت کیلئے فوری طور پر کھول دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل ایجنٹ مہمند محمود اسلم وزیر کے ہدایات پر مختلف ڈویژنز کے اسسٹنٹس پولیٹیکل ایجنٹس اور سیکورٹی حکام نے دور افتادہ علاقوں کے تحصیل صافی اور بائیزئی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں عوام کے علاوہ مقامی مشران، لائن ڈیپارٹمنٹس کے آفیسرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں علاقے کے عوام نے بجلی، صحت، تعلیم ، نادرا، پینے کے پانی سمیت دیگر بنیادی مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا۔ لوگوں نے حکومت سے پر زور مطالبہ کیا کہ پاک افغان شاہراہ کو تجارت کی غرض سے جلد از جلد کھول دیا جائے۔ جبکہ نئے تعمیر ہونے والے سکولوں اور مراکز صحت کیلئے فوری طور پر سٹاف فراہم کیا جائے۔ تاکہ ہمیں مزید چوکیداری نہ کرنا پڑے۔

جبکہ پولیٹیکل حکام کے دفاتر میں زیر گردش درخواستوں پر جلد سے جلد عمل کیا جائے۔ اور غلنئی کے بجائے تحصیل صافی اور بائیزئی میں بھی پولیٹیکل دفاتر فعال بنا دیئے جائے۔ تاکہ ہم معمولی کام یا درخواست دینے کیلئے ہیڈ کوارٹر غلنئی جانے سے بچ سکیں۔ کھلی کچہری میں حکام نے تمام مسائل بڑی غور سے سنیں اور انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے مشکلات اور مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائینگے۔ اورجاری اجتماعی ترقیاتی سکیموں کو جلد سے جلد مکمل کرنے کیلئے عملی اقدامات اُٹھائے جائینگے۔ عوام نے حکومت سے آئیس نشے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر ایکشن لینے کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں