مہمند ایجنسی، کمالی حلیمزئی اٹو خیل میںپہلا مہمند نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز،30ٹیمیں حصہ لیںگی

بدھ 30 مئی 2018 21:31

مہمند ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 30 مئی2018ء) مہمند ایجنسی، کمالی حلیمزئی اٹو خیل میںپہلا مہمند نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز۔ ٹورنامنٹ میں کل 30 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اٹوخیل کرکٹ کلب اور نحقی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ ٹورنامنٹ کا افتتاح حلقہ این اے 36 کے اُمیدوار ملک سلمان خان مومند نے کیا۔

تفصیلات کے مطابق مہمند ایجنسی تحصیل حلیمزئی کمالی اٹوخیل منڈایان میں ملک سلمان خان مومند کے تعائون سے گزشتہ روز پہلا مہمند نائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوا۔ٹورنامنٹ کا افتتاح حلقہ این اے 36 کے اُمیدوار ملک سلمان خان نے بیٹ پر شارٹ لگاکرکیا۔ ٹورنامنٹ میںمہمند ایجنسی کے تمام تحصیلوں کے کل 30 ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں۔ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اٹوخیل کرکٹ کلب اور کمالی حلیمزئی کرکٹ کلب کے درمیان کھیلا گیا۔

(جاری ہے)

جس میں اٹوخیل کرکٹ کلب نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کمالی حلیمزئی کرکٹ کلب کو ہرا کر ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ جیت لیا۔ اس موقع پر حلقہ این اے 36 کے اُمید وار ملک سلمان خان نے کہا کہ مہمند ایجنسی کے جوانوں میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے لیکن کھیل کودکے وسائل خاص کر گرائونڈز کی عدم دستیابی کھلاڑیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ مہمند ایجنسی کے نوجوان مثبت سرگرمیوں میں حصہ لیکر امن بحالی میں اپنا کردار ادا کریں۔

انہوں نے حکومت اور خاصہ کر سپورٹس ڈیپارٹمنٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ کھیل کود کے سلسلے میں اپنی سرگرمیاں تیز کریں تاکہ نوجوانوں کو کھیلنے کا موقع مل سکیںاور وہ اپنے ٹیلنٹ کے ذریعے نیشنل و انٹر نیشنل لیول پر کھیل کر ملک کا نام روشن کریں۔انہوں نے امن بحالی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا۔ آخر میں ملک سلمان خان مومند نے ٹورنامنٹ کے آرگنائزرز اکبر شاہ، فضل الرحمن عرف کامان اور عثمان کو خراج تحسین پیش کیا۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں