مہمند سیاسی اتحاد کی نئی کابینہ تشکیل،محمد سعید خان صدر ، نوراسلام صافی کو جنرل سیکرٹری منتخب

بدھ 26 جولائی 2023 13:14

مہمند (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جولائی2023ء) مہمند سیاسی اتحاد کی نئی کابینہ تشکیل دے دی گئی ہے۔ محمد سعید خان کو صدر اور نوراسلام صافی کو جنرل سیکرٹری منتخب کر لیا گیا ہے ۔مہمند سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری نوراسلام صافی نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ سیاسی اتحاد کو ہم نے اس لیے تشکیل دیا کہ ضلع میں سیاسی عمل اور جمہوری روایات کو فروغ دیا جاسکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم ضلع بھر سیاسی انداز میں عوامی مسائل کو اجاگر کرینگے اور ان کے حل کےلیے جمہوری سوچ کے ساتھ ٹھوس اقدامات اٹھائینگے۔نوراسلام صافی کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتیں مل بیٹھ کر مختلف ایشوز کو حل کرالیں اور چاہتے ہیں کہ جمہوری روئیوں کو فروغ دینے کےلیے مشترکہ جدوجہد کرلیں کیونکہ ضم اضلاع میں سیاسی فضا اور ماحول مختلف مشکلات اور روایتی چیزوں سے نکالنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ سینئر نائب صدر مولانا عارف حقانی اور سینئر نائب صدر دوم ملک جہانزیب خان، نائب صدر اول حاجی زرخان صافی، نائب صدر دوم ملک مصطفی خان، نائب صدر سوم عبدالمجید خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹر ی حاجی بہرام خان، سیکرٹری خزانہ ملک عظمت،فضل ہادی، آفس سیکرٹری جبکہ ترجمان کے طور پر ہدایت مومند کی تقرری کی گئی ہے۔مہمند سیاسی اتحاد کے جنرل سیکرٹری نوراسلام صافی نے کہا ہے کہ سیاسی روئیوں اور جمہوری طرزِ فکر کے فروغ کےلیے ہم سب سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ ایک دوسرے کو برداشت کر یں اور سیاسی ماحول کو بنانے کےلیے جدوجہد کریں ۔

مہمند ایجنسی میں شائع ہونے والی مزید خبریں